اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اویسی کی مسلمانوں میں مقبولیت، سی اے اے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے: امت شاہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اویسی کی مسلمانوں میں مقبولیت، سی اے اے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے: امت شاہ
88
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے، وزیر داخلہ امت شاہ نے جاٹ لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کے بعد ایس پی کےساتھ اتحاد میں الیکشن لڑرہی جینت چودھری کی آرایل ڈی کو اشاروںمیں ہی بی جے پی اتحاد میں شامل ہونے کاآفر دیا تھا۔ حالانکہ اس کو لے کر پوچھے گئے ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ میڈیا نےان کے بیان کو غلط طریقے سے دکھایا۔ شاہ نے کہاکہ انتخابات کےنتائج کے بعد بھی آر ایل ڈی کے ساتھ اتحاد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

نیوز 18 سے بات چیت کے دوران جب وزیر داخلہ امت شاہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے جینت چودھری کے بارے میں کہا تھا کہ آدمی تواچھے ہیں لیکن غلط پارٹی میں ہیں۔ کیا وہ اس بات کو آج بھی دہرائیں گے ؟ اس کے جواب میں امت شاہ نے کہاکہ ’’کیا آپ کے پاس اس کی کوئی ریکارڈنگ ہے؟ میںنے ایسا کچھ نہیں کہا تھا، ہوا میں باتیں میڈیامیںنکالی گئی۔ بی جے پی اکثریت سے الیکشن جیتنے جارہی ہے ۔‘

امت شاہ نے کہا کہ میں نے صرف اتنا کہا کہ وہ غلط جگہ پر گئے ہیں۔ پوسٹ پول الائنس کے امکانات پر، شاہ نے کہا،’پوسٹ پول الائنس کس لیے ہے؟ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہم بہت بڑے فرق سے الیکشن جیتنے جا رہے ہیں۔

ساتھ ہی سی اے اے کو لاگو کرنے کے سوال پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ سی اے اے پر فیصلہ کورونا سے مکمل طور پر چھٹکارا پانے کے بعد ہی لیا جائے گا۔ امت شاہ نے کہا، ’ہم ہر حال میں سی اے اے کو نافذ کریں گے، اس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘

اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی مہم چلا رہے وزیر داخلہ امت شاہ مسلسل اپوزیشن پر حملے کر رہے ہیں۔ پیلی بھیت میں ایک ریلی میں انہوں نے سماج وادی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا، ’اعظم خاں، عتیق احمد، مختار انصاری سبھی جیل میں ہیں۔ اگر اکھلیش کی حکومت بنتی ہے تو وہ جیل میں نہیں ہوں گے۔

اویسی کا مسلمانوں میں مقبولیت ہے

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسدالدین اویسی کے یوپی میں اثر کے بارے میں وزیر داخلہ امت شاہ نےکہا کہ اسدالدین اویسی پورے ملک میں دورہ کرتے ہیں اور بیشتر مسلمانوں کو خطاب کرتے ہیں۔ ہر بار الیکشن میں AIMIM کو ووٹ بھی ملتا ہے۔ ایسے میں کسی ایک حادثہ کو لاء اینڈ آرڈر سے نہیں جوڑنا چاہئے اور یہ لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ تب ہوتا، جب ہم کارروائی نہیں کرتے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دو گھنٹے میں دونوں ملزمین کو پکڑ کر ہم نے قانون کا حوالہ کردیا۔ امت شاہ نے کہا کہ ہم نے اسدالدین اویسی کو سیکورٹی دینے کا فیصلہ کیا۔ سیکورٹی ہر ایک شخص کو ملنا چاہئے اور مسلمانوں میں اسدالدین اویسی کی مقبولیت تو ہے ہی۔

ڈریس کوڈ پر سبھی لوگ عمل کریں

کرناٹک میں حجاب تنازع اور یونیفارم سول کوڈ تنازع پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اسکول کے ڈریس کوڈ کو سبھی مذاہب کے لوگ مانیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال یہ معاملہ عدالت میں ہے۔ عدالت جو فیصلہ دے، اسے ماننا چاہئے۔

مسلمانوں کے ساتھ وہی رشتہ ہے، جو حکومت کا ہونا چاہئے

مسلمانوں کے ساتھ وہی رشتہ ہے، جو حکومت کا ہونا چاہئے۔ الیکشن میں کون ووٹ دیتا ہے، وہ بھی تو دیکھنا پڑتا ہے۔ ووٹ بینک کے لحاظ سے ہم نہیں دیکھتے ہیں۔ جن کا حق، ان کے ساتھ حکومت پر ہم چلتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہر منصوبہ کا لوگوں کو فائدہ مل رہا ہے۔ پہلے دو کروڑ 62 لاکھ گھروں میں بیت الخلا نہیں تھا۔ ہم نے یوپی میں ایک کروڑ 41 لاکھ گھروں میں بجلی پہنچائی ہے۔ اس کے علاوہ دو کروڑ 68 لاکھ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے۔ 15 کروڑ غریبوں کو دو سال سے مفت راشن دی، 42 لاکھ لوگوں کو رہائش گاہ (آواس) دینے کا کام ہوا۔ اب 2024 تک ہر آدمی کو گھر دینے کا ہدف ہے۔

بی جے پی حکومت میں سبھی کو ہوا فائدہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے دعویٰ کیا کہ اترپردیش میں بی جے پی حکومت کی مدت کے دوران سبھی مذاہب اور ذات پات کے لئے ترقی کے منصوبوں پرکام ہوا۔ انہوں نے مرکز اور ریاست کے منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں، نوجوانوں، خواتین سبھی طبقات کے لئے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں مانتا کہ ہندو – مسلمان کی تقسیم ہے۔ پولرائزیشن ضرور ہو رہا ہے۔ غریب، کسان کابھی پولرائز ہو رہا ہے۔ بی جے پی کے دور اقتدار میں کسانوں کو کسان کلیان ندھی کا پیسہ مل رہا ہے۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ کسان آندولن کی وجہ سے کسانوں میں غصہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ذریعہ کسانوں کے درمیان پرسپشن بنانے کی کوشش ہوئی، لیکن کسان بی جے پی کے ساتھ ہے۔ یوپی الیکشن میں کسان آندولن کا اثر نہیں ہوگا اور بی جے پی مکمل اکثریت سے اقتدار میں واپسی کرے گی۔

پانچ ریاستوں میں بی جے پی کو ہوگا فائدہ

وزیر داخلہ امت شاہ نے یوپی کے ساتھ ساتھ ملک کے چار دیگر ریاستوں میں ہو رہے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی اچھی کارکردگی کی وجہ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں بی جے پی تین سو سے زیادہ سیٹیں جیت کر اقتدار میں واپسی کرے گی۔ ساتھ ہی دوسری چار ریاستوں میں بھی بی جے پی کو فائدہ ہوگا۔ آپ کو بتادیں کہ یوپی کے علاوہ اتراکھنڈ، گوا، پنجاب اور منی پور میں بھی اسمبلی انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN