محمد آباد:مختار انصاری کیلے انتقال پر اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدراسدالدین اتوار کی رات دیر گئے اظہار تعزیت کرنے پہنچے جہاں انہوں نے گیٹ پر مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری کو گلے لگایا۔ساتھ ہی ساتھ میں کھانا بھی کھایا۔ چالیس منٹ تک بات چیت ہوئی۔
دوسری طرف جب اویسی کی آمد کی خبر ملی تو حامیوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ مختار انصاری کے بھتیجے اور ایم ایل اے شعیب انصاری نے مائیک لے کر لوگوں سے وہاں سے نکل جانے کی اپیل کی۔ دوسری جانب پولیس نے دوبارہ گیٹ کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔ اس کے علاوہ فورسز کو تعینات کیا گیا اور میڈیا کے اہلکاروں کو بھی بیریکیڈز سے باہر لے جایا گیا۔ دوسری جانب مختار انصاری کے بھتیجے اور ایم ایل اے شعیب انصاری نے مائیک لے کر لوگوں سے وہاں سے نکل جانے کی اپیل کی۔
ملاقات کے بعد اویسی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ غازی پور میں مرحوم مختار انصاری کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ کو تسلی دی، اس مشکل وقت میں ہم ان کے اہل خانہ، حامیوں اور چاہنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انھوں نے شاعرانہ انداز میں کہا، "انشاء اللہ ان اندھیروں سے روشنی پھوٹ جائے گی، تم فرعون ہو اور موسیٰ بھی ضرور آئیں گے۔”