لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن ملک میں سیاسی گرما گرمی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کے دور کے درمیان، آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اتوار کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو وایناڈ سے آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اترنے کے بجائے ، حیدرآباد سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیا ہے۔انہوں نے کہا ’’میدان میں آؤ اور میرے خلاف لڑو‘‘اویسی اپنے پارلیمانی حلقہ حیدرآباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کے متنازعہ ڈھانچے کو سب سے پرانی پارٹی کے دور حکومت میں منہدم کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا، "میں آپ کے لیڈر (راہل گاندھی) کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ وائناڈ سے نہیں بلکہ حیدرآباد سے الیکشن لڑیں۔ آپ بڑے بڑے بیان دیتے رہتے ہیں، میدان میں آکر میرے خلاف لڑئیے ہکانگریس کے لوگ بہت کچھ کہیں گے لیکن میں لڑنے کو تیار ہوں ۔