حیدرآباد: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی ایم پی کی بیٹی کے سسر ڈاکٹر مظہر الدین خان (60 سال) نے پیرکو بنجارہ ہلز میں واقع اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار لی۔ گولی لگنے کے بعد ان کو اپولو اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ مظہر الدین خان اویسی کی بیٹی کے سسر تھے۔ وہ پیشے سے ڈاکٹر تھے اور اویسی اسپتال میں اپنی خدمات انجام دیتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گھریلو تنازعہ لے سبب خود کو گولی ماری
ا اسپتال کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق
ڈاکٹر مظہر الدین خان کو دوپہر 2 بجے حیدرآباد کے اپولو اسپتال، جوبلی ہلز کے ایمرجنسی شعبہ میں لایا گیا لیکن وہ اس سے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔ اسپتال کا کہنا ہے کہ ان کے سر کے دائیں جانب زخم تھا اور معاملے میں مزید تفتیش کے لئے پولیس کو اطلاع دی گئی ہے۔








