اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پارلیمانی سیکورٹی میں کوتاہی کا معاملہ: ”بجلی کے جھٹکے دیے گئے، ایک پارٹی کا نام لینے کے لیے مجبور کیا گیا“ ملزموں کا بیان

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
94
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: دسمبر 2023 میں پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے اور لوک سبھا کے اندر پیلے دھوئیں کے کین کھولنے والے پانچ بے روزگار نوجوانوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) کے معاملے میں اس وقت ایک چونکا دینے والا موڑ آ گیا  جب زیر سماعت قیدیوں نے عدالت میں کہاکہ  انہیں اپوزیشن سیاسی جماعتوں سے غلط طریقے سے جوڑنے کے لیے عدالتی حراست میں بجلی کے جھٹکے دیے گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
نیوز ویب سائٹ بار اینڈ بنچ کی رپورٹ کے مطابق، ملزموں نے دعویٰ کیا کہ اس پورے واقعہ کے پیچھے ایک سیاسی جماعت یا ایک اپوزیشن لیڈر کا دماغ ہونے کی وجہ سے ان پر پولی گراف، ڈرگ اور برین میپنگ ٹیسٹ کرنے والوں کی طرف سے  پردباؤ  ڈالا گیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں 70 خالی صفحات پر دستخط کرنے اور یو اے پی اے کے تحت جرم قبول کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔
چھ ملزمین میں سے پانچ – منورنجن ڈی، ساگر شرما، للت جھا، امول شندے اور مہیش کماوت – نے دہلی کے ایک ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کارخ کیا ہے
لائیو لاء کی رپورٹ کے مطابق، عدالت میں ان کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انہیں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ، ای میل اور موبائل فون کے پاس ورڈ فراہم کرنے کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔
بار اینڈ بنچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے،’انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان سے ان کے موجودہ اور پرانے موبائل فون نمبروں کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی اور ان کے پرانے اور نئے دونوں فون نمبروں کے لیے سم کارڈ جاری کرنے کے لیے ٹیلی کام فراہم کرنے والے کے دفاتر میں لے جایاگیاتھا۔’
نیلم آزاد سمیت تمام چھ ملزمین کو بدھ (31 جنوری) کو جج ہردیپ کور کے سامنے پیش کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق، جج نے پانچوں ملزمین کی درخواست پر سماعت 17 فروری کو طے کرتے ہوئے ان کی عدالتی حراست میں یکم مارچ تک توسیع کردی ہے۔جج کور نے دہلی پولیس کو درخواست میں لگائے گئے الزامات پر اپنا جواب داخل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
اکلوتی خاتون ملزمہ نیلم آزاد کی ضمانت 18 جنوری کو اس بنیاد پر مسترد کر دی گئی کہ ان کے خلاف الزامات سنگین ہیں اور تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
معلوم ہو کہ 13 دسمبر 2023 کو پارلیامنٹ کی سکیورٹی میں اس وقت سنگین کوتاہی دیکھنے میں آئی تھی، جب لوک سبھا میں ساگر شرما اور منورنجن ڈی نے گیلری سے ہال میں چھلانگ لگانے کے بعد گیس کے کین کھول دیے تھے، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کو معطل کرنا پڑا تھا۔ جبکہ نیلم آزاد اور امول شندے نے پارلیمنٹ کے باہر مرکزی حکومت کی مبینہ ‘آمریت’ کے خلاف احتجاج میں نعرے لگائے تھے۔منورنجن ڈی اور ساگر شرما نے لوک سبھا میں داخل ہونے کے لیے بی جے پی کے میسور کے ایم پی پرتاپ سمہا سے وزٹرپاس حاصل کیے تھے۔
نیلم آزاد، شرما، منورنجن اور شندے کو سب سے پہلی دہلی پولیس نے 13 دسمبر 2023 کو گرفتار کیا تھا۔ جھا اور کماوت کو بعد میں گرفتار کیا گیا تھا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN