نئی دہلی :(ایجنسی )
Paytmکمپنی ایک کے بعد ایک بڑی مشکل میں پھنستی جا رہی ہے۔ اب ڈیجیٹل پیمنٹ کمپنی پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کا چائنیز کمپنیوں کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنے کا معاملہ سامنے آرہا ہے۔ درحقیقت، بلومبرگ کے ذرائع کے مطابق، ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی سالانہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ کمپنی کے سرور چین میں مقیم ایک فرم کے ساتھ ضروری معلومات کا اشتراک کر رہے تھے جو بالواسطہ طور پر Paytm Payments Bank میں حصہ داری رکھتی ہے۔ تاہم، Paytm نے اس معاملے پر ایک بیان جاری کیا ہے اور اس کی تردید کی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 11 مارچ کو آر بی آئی نےپے ٹی ایم پیمنٹ بینک ( Paytm Payments Bank )پر شکنجہ کستے ہوئے کمپنی پر نئے صارفین کو شامل کرنے پر پابندی لگانے کی بات کی تھی۔ ساتھ ہی ساتھ بینک سے اپنے آئی ٹی سسٹمز کا جامع آڈٹ کرنے کو بھی کہا گیا۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد، بلومبرگ نے پیر کو ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آر بی آئی نے Paytm Payments Bank کو 11 مارچ کو نئے صارفین کولینے سے اس لئے روک دیا تھا کیونکہ اس نے ہندوستان کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈیٹا کو بیرون ملک میں سرورز میں فلو کرنے کی اجازت دی تھی اور اپنے صارفین کو صحیح طریقے سے تصدیق نہیں کیا تھا ۔










