کانگریس لیڈر راہل گاندھی جو امریکہ کے دورے پر ہیں، نے نیویارک میں دعویٰ کیا کہ کرناٹک انتخابات کے بعد ان کی پارٹی تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں بی جے پی کو شکست دے گی۔راہل گاندھی نے کہا کہ یہ کانگریس پارٹی نہیں بلکہ ہندوستان کے عوام ہیں جو بی جے پی کے ‘نفرت انگیز نظریہ’ کو شکست دینے جا رہے ہیں۔
ہفتہ کو نیویارک میں انڈین اوورسیز کانگریس-یو ایس اے کی طرف سے منعقدہ ایک عشائیہ میں راہل نے کہا، ”کرناٹک میں ہم نے دکھایا کہ ہم بی جے پی کا صفایا کر سکتے ہیں۔ ہم نے انہیں شکست نہیں دی بلکہ حاشیے پر لے آئے۔نیویارک سے پہلے راہل گاندھی واشنگٹن اور سان فرانسسکو میں تھے۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق راہل نے نیویارک کے پروگرام میں کہا، ”بی جے پی نے کرناٹک انتخابات میں سب کچھ آزمایا۔ پورا میڈیا ان کے ساتھ تھا۔ ان کے پاس ہمارے مقابلے 10 گنا پیسے تھے۔ اس کے پاس حکومت تھی۔ ان کی ایجنسیاں تھیں۔ ان کے پاس سب کچھ تھا لیکن پھر بھی ہم نے ان کا صفایا کر دیا اور میں چاہتا ہوں کہ آپ جان لیں کہ مستقبل میں ہم انہیں تلنگانہ میں شکست دینے والے ہیں۔ اس الیکشن کے بعد تلنگانہ میں بی جے پی کو تلاش کرنا مشکل ہوگا۔
راہل نے کہا کہ یہ صرف کانگریس پارٹی نہیں ہے جو بی جے پی کو شکست دینے والی ہے۔انہوں نے کہا، ’’یہ ہندوستان کے لوگ ہیں، مدھیہ پردیش کے لوگ، تلنگانہ کے لوگ، راجستھان کے لوگ اور چھتیس گڑھ کے لوگ بی جے پی کو شکست دینے والے ہیں۔‘‘راہل نے دعویٰ کیا کہ 2024 میں بھی ہم ایسا ہی کریں گے۔ اپوزیشن متحد ہے اور ہم مل کر کام کر رہے ہیں ملک میں لوک سبھا کے عام انتخابات 2024 میں ہونے والے ہیں۔
ہ







