نئی دہلی :وزیراعظم نریندر مودی نے موجودہ سیاست کے بس انتخابات پر مرکوز ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ ملک کو دوسرے پائیدان پر رکھنے والی اس سیاست کے لیے وہ فٹ نہیں ہے۔ پی ایم مودی نے کہا، میں الیکشن ہارنے یا جیتنے کے لیے سیاست میں نہیں آیا۔ میری نظر میں سیاست کا مطلب ملک کی ترقی ہے۔
نیوز۱۸ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی یہ تکلیف پیر کو وزراء کونسل کی میٹنگ میں سامنے آئی۔ تقریباً پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ میں پی ایم مودی نے کہا کہ موجودہ سیاست انہیں بور کر رہی ہے۔ وہ اس لیے کہ ملک کی سیاست صرف الیکشن جیتنے یا ہارنے تک ہی مرکوز رہی ہے۔ پالیسیاں اور پروگرام انتخابات کو سامنے رکھ کر بنائے جاتے ہیں۔ موجودہ سیاست کی ترجیحات میں ملک بہت پیچھے ہے۔ میں اس سیاست میں راحت محسوس نہیں کرتا
وزیراعظم مودی نے نوکری شاہی کے رویے پر بھی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ نوکری شاہی اپنے کرئیر کے دوران بس مالی سال ختم ہونے اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں انتخاب کا سال یاد رکھتے ہیں۔ اس منصوبے کے لیے جو وقت سے پہلے مکمل ہو سکے، مالی سال کے اختتام کا انتظار کرتے ہیں۔ سلیکشن کا سال یاد رکھا جاتا ہے تاکہ ان کو سروس میں گزارے گئے سالوں کے مطابق پروموشن ملے۔ ایسے رویے سے ملک ترقی نہیں کرے گا۔







