ساابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو توشہ خانہ کیس معاملہ میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس زمان پارک لاہور پہنچ گئی۔پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے ساتھ لاہور پولیس کے اہلکار بھی موجود ہیں۔اس موقع پر اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم سے زمان پارک آئے ہیں، عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئےاسلام آباد پولیس کو عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی کی سربراہی میں آئے ہیں، ہمارے ساتھ پولیس فورس بھی موجود ہے، ہمیں لاہور پولیس کی معاونت بھی حاصل ہےتحریک انصاف کے کچھ کارکن بھی ڈنڈے لے کر زمان پارک پہنچے ہیں۔
اعجاز چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے وکلا آ رہے ہیں، وہ پولیس سے بات کریں گے، ہمیں اپنے وکلا کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے








