لیکن الٰہ آباد ہائی کورٹ کا ایک بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشنوں میں ہوئی شادی کو قابل قبول قرار نہیں دیا جا سکتا۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ایک معاملے پر سماعت کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔
الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سنجے کمار سنگھ کی سنگل بنچ نے وارانسی کی اسمرتی سنگھ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے یہ بیان دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ’سپت پدی‘ ہندو شادی کا ایک لازم عنصر ہے۔ رسوم و رواج کے ساتھ انجام پائی شادی کو ہی قانون کی نظر میں جائز شادی تصور کیا جائے گا۔ اگر ویدک رسم سے شادی نہیں کرائی گئی ہے تو اس طرح کی شادیاں قانون کی نظر میں ناقابل قبول رہیں گی۔








