انڈیا الائنس کا دو روزہ اجلاس 31 اگست سے ممبئی میں شروع ہوگا۔ ،انڈیا،کی یہ تیسری میٹنگ ہے۔ الائینس کے لوگو کی نقاب کشائی یکم ستمبر کو کی جائے گی۔ ادھر بلیک میلنگ کی سیاست کا مظاہرہ کرتے ہوئے میٹنگ سے پہلے عام آدمی پارٹی نے اروند کیجریوال کو وزیر اعظم کا امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کی قومی ترجمان پرینکا ککڑ نے کہا کہ اگر آپ مجھ سے پوچھیں تو میں چاہوں گی کہ اروند کیجریوال وزیر اعظم کے امیدوار بنیں۔ اتنی کمر توڑ مہنگائی کے درمیان بھی قومی راجدھانی دہلی میں مہنگائی سب سے کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفت پانی، مفت تعلیم، مفت بجلی، خواتین کے لیے مفت بس سفر، بزرگوں کے لیے مفت زیارت، اس کے باوجود اضافی بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ وہ لوگوں کے مسائل اٹھاتا ہے اور ایک چیلنجر بن کر ابھرتا ہے۔ اپوزیشن کی میٹنگ سے پہلے عام آدمی پارٹی کے لیڈر گوپال رائے نے بھی میڈیا میں بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کو وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار بنایا جائے۔ واضح ہو انڈیا الائنس ہی وزیر اعظم کے امیدوار کا فیصلہ کرے گا








