اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عام انتخابات کے پہلے مرحلہ کی پولنگ زورشور سے جاری

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
27
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ڈی ڈبلیو )عام انتخابات کے پہلے مرحلے میں ایوان زیریں یا لوک سبھا کی مجموعی طورپر 543 نشستوں میں سے 102 کے لیے آج جمعے کو ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس مرتبہ یہ پارلیمانی انتخابات سات مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ اس الیکشن کو تاریخ میں اب تک کی سب سے بڑی جمہوری مشق کہا جا رہا ہے۔ چوالیس دنوں تک جاری رہنے والے اس جمہوری عمل میں 96 کروڑ 90 لاکھ رجسٹرڈ ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں سے 497 ملین ووٹر مرد ہیں اور 471 ملین خواتین۔ آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم جون کو ہو گی اور انتخابی نتائج کا اعلان چار جو ن کو کیا جائے گا-
ووٹنگ کے لیے 55 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کا استعمال کیا جائے گا، حالانکہ ان مشینوں کے قابل اعتبار ہونے سے متعلق سوالات بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ الیکشن کے لیے ملک بھر میں دس لاکھ سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔
آج جمعہ 19 اپریل کو ریاست تامل ناڈو سے تمام 39 سیٹوں پر الیکشن کے لیے پولنگ ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ راجستھان، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اتر آکھنڈ، آسام، بہار، مغربی بنگال، اروناچل پردیش، منی پور، میگھالیہ، چھتیس گڑھ، میزورم، ناگالینڈ اور سکم، تری پورہ، انڈمان و نکوبار، پڈوچیری اور جموں و کشمیر میں بھی ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
آج جن اہم امیدواروں کی قسمت ای وی ایم مشینوں میں بند ہو جائے گی، ان میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری بھی شامل ہیں۔ ناگپور، جہاں آر ایس ایس کا ہیڈ کوارٹر ہے، کے حلقے سے امیدوار گڈکری کو بعض سیاسی مبصرین مودی کا ممکنہ حریف سمجھتے ہیں۔
اتر پردیش کے حلقے مظفر نگر میں بھی آج ہی پولنگ ہو رہی ہے۔ یہ شہر سن 2013 کے مسلم مخالف فسادات کا مرکز تھا۔ ان فسادات کے نتیجے میں بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں وزیر اعظم مودی کی ہندو قوم پسند جماعت بی جے پی کو ہندو ووٹوں کو مستحکم کرنے میں کامیابی ملی تھی اور سن 2014 کے عام انتخابات میں اسے اس ریاست سے 80 قومی پارلیمانی سیٹوں میں سے 72 پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ بی جے پی نے 2019 کے عام انتخابات میں بھی بڑی کامیابی حاصل کی تھی۔
جنوبی ریاست تامل ناڈو میں بی جے پی کو اب تک کامیابی نہیں مل سکی۔ تمام تر کوششوں کے باوجود سن 2019 کے انتخابات میں وہ وہاں سے ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ اس مرتبہ وزیر اعظم مودی نے اس ریاست پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے وہاں کئی انتخابی جلسے کیے۔ بی جے پی کو امید ہے کہ وہ اس مرتبہ تامل ناڈو سے لوک سبھا کی کچھ نہ کچھ سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔
ان انتخابات کے دوران 2700 سے زائد سیاسی جماعتیں اور 8 ہزار سے زائد امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔
بھارتی الیکشن قوانین کے مطابق الیکشن کمیشن کو ہر اس جگہ پولنگ بوتھ لازمی بنانا ہوتا ہے، جہاں رجسٹرڈ ووٹر موجود ہوتے ہیں۔ گجرات کے گیر کے جنگلوں میں واقع بنیج میں صرف ایک ووٹر کے لیے ایک پولنگ بوتھ بنایا گیا ہے۔
قوانین کی اسی مجبوری کے تحت بھارتی الیکشن کمیشن کے عملے کو پولنگ اسٹیشنوں یا کسی بھی پولنگ بوتھ تک پہنچنے کے لیے، پیدل، اونٹوں، گدھا گاڑیوں، بیلوں، ٹرینوں، بسوں، ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کے علاوہ کشتیوں پر بھی سفر کرنا پڑتا ہے۔
بھارت کا بلند ترین پولنگ بوتھ ہماچل پردیش میں سپتی وادی کے تاشی گنگ قصبہ میں بنایا گیا ہے۔ یہ جگہ 15256 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔
ریاست اتر پردیش میں ساتوں مرحلے میں ووٹنگ ہو گی کیوں کہ یہ بھارت کی سب سے بڑی ریاست ہے جس کی آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے۔
اس برس ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے نریندر مودی تیسری بار وزیر اعظم کے عہدے کے لیے میدان میں اتر رہے ہیں۔ دوسری جانب بی جے پی کے مدمقابل انڈین نیشنل کانگریس ہے، جس نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر گزشتہ برس ایک وسیع تر سیاسی اتحاد تشکیل دیا تھا۔ اس اتحاد کا نام ‘انڈیا‘ رکھا گیا ہے۔ زیادہ تر سیاسی مبصرین کے مطابق نریندر مودی تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم بننے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN