اردو
हिन्दी
جولائی 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوپی میں تھانے کے باہر لگاپوسٹر -’ بی جے پی کارکنوں کا یہاں آنا منع ہے ‘

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوپی میں تھانے کے باہر لگاپوسٹر -’ بی جے پی کارکنوں کا یہاں آنا منع ہے ‘
191
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

میرٹھ :(ایجنسی)

اتر پردیش کے میرٹھ میں میڈیکل تھانے کے باہر لگا ایک پوسٹر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس پوسٹر میں لکھا گیا ہے کہ بی جے پی کارکنوں کا یہاں آنا منع ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹر کے سامنے آنے کے بعد عام سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ سماج وادی پارٹی کے صدر اور اپوزیشن لیڈر اکھلیش یادو نے بھی طنز کسا ہے۔ تاہم پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ پوسٹر کسی پارٹی کے کارکنوں نے لگایا ہے۔

اکھلیش یادو کا طنز:

تھانے میں لگےپوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ایس پی سربراہ نے تبصرہ کیا: ’ایسا پہلی بار ہواہے ان 6-5 سالوں میں، حکمراں پارٹی کےلوگوں کا آنا منع ہواتھانے میں ۔یہ ہے اترپردیش کی بی جےپی سرکار کا بلند انقلاب ۔‘اکھلیش کی جانب سے کی گئی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین طرح طرح کے ردعمل دے رہے ہیں۔

واضح رہےکہ بینر منظر عام پر آنے کے بعد میرٹھ کے ایس ایس پی پربھاکر چودھری نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، جبکہ ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر نے کہا کہ بینر خود بی جے پی کارکنان نے نصب کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کارکنان ایک معاملہ میں اپنی مرضی کے مطابق کارروائی کرنا چاہتے تھے جبکہ پولیس منصفانہ کارروائی کر رہی تھی۔ چونکہ انسپکٹر کسی خاص پارٹی کے کارکنوں کے دباؤ میں نہیں آئے تو وہ ناراض ہو گئے اور خود ہی یہ سازش رچی۔ پولیس اب ان تمام کارکنوں کے خلاف مقدمات درج کر رہی ہے جنہوں نے یہ بینر لگایا تھا۔ ایس پی سٹی نے مزید کہا کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان میں سے کچھ کارکن پہلے ہی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

میرٹھ کے ایس ایس پی پربھاکر چودھری نے بینر نصب کرنے والے افراد کو سماج دشمن عناصر قرار دیتے ہوئے کہا یہ لوگ تھانہ میں ہنگامہ کر رہے تھے، اسی دوران ایک شخص یہ بینر لے کر آیا اور اسے تھانے کی باہری دیوار پر نصب کر دیا۔ بینر لگا کر نامناسب دباؤ بنانے اور پولیس کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہی لوگوں نے تصاویر اور ویڈیو وائرل بھی کئے ہیں۔ اس معاملہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

میرٹھ ضلع کے میڈیکل پولیس اسٹیشن سے متعلق یہ تنازع ایک خاندانی جھگڑے سے وابستہ ہے۔ ضلع کے انچولی تھانہ علاقہ کے مسوری کی رہنے والی پوجا کی شادی 4 سال قبل نوچندی علاقہ کے رہائشی اودھیش سے ہوئی تھی۔ اودھیش کی تقریباً 8 ماہ قبل بیماری سے موت واقع ہو گئی۔ الزام ہے کہ پوجا کے سسر شیام سنگھ اور دیور انوج نے اسے گھر سے باہر نکال دیا اور اودھیش کی دکان پر قبضہ کر لیا۔ جمعہ کے روز بی جے پی کارکن متاثرہ کے حق میں میڈیکل پولیس اسٹیشن پہنچے تھے۔ پولیس نے دوسری طرف کے لوگوں کو بھی بلا لیا اور سمجھوتہ کی کوشش کی۔ اسی دوران بی جے پی کارکنان نے ہنگامہ شروع کر دیا اور جو کئی گھنٹے جاری رہا۔

میڈیکل پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر سنت شرن سنگھ کے مطابق میرٹھ کے میڈیکل پولیس اسٹیشن میں کچھ مقامی لوگ ایک خاتون کے دیور سے دکان خالی کرنے کے لیے ناجائز دباؤ ڈال رہے تھے۔ انسانیت کی بنیاد پر دونوں فریقین کے مذاکرات بھی کرائے گئے۔ پولیس یکطرفہ طور پر کارروائی کرکے قبضہ نہیں ہٹا سکتی۔ یہاں نعرے بازی کی گئی اور ہنگامہ بھی کیا گیا، انہی لوگوں کے ہاتھ میں بینر بھی تھا، یہ بینر کہاں سے آیا اس کی تحقیقات جاری ہے۔ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

میرٹھ شہر سے سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی رفیق انصاری نے کہا کہ بی جے پی پورے شہر میں غنڈہ گردی کر رہی ہے۔ وہ سماجوادی پارٹی کے کارکنوں پر غنڈہ گردی کا جھوٹا الزام عائد کرتے تھے، اب انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔ پولیس بھی ان کی نامناسب اور غیر ضروری مداخلت سے تنگ آ چکی ہے۔ زیادہ تر تھانے بی جے پی کے لوگ چلاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ خود اس حقیقت کو جانتے ہیں لیکن بی جے پی کارکنوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN