اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پرجول ریوننا: دیو گوڑا کے پوتے کی مبینہ جنسی تشدد کی ویڈیوز  سے سیاسی بھونچال

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
139
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے جمعہ کو بھی پولنگ جاری تھی مگر اس دوران سوشل میڈیا پر ایک سیاسی رہنما کا نام مستقل ٹرینڈ کر رہا ہے۔
یہ نام 33 سالہ پرجول ریوننا کا ہے جو کرناٹک سے حکمراں جماعت بی جے پی کی اتحادی جے ڈی ایس)کے نامزد امیدوار ہیں۔
33 سالہ پرجول ریوننا کے خلاف ان کی گھریلو ملازمہ نے جنسی ہراسانی کا الزام لگایا  اور اس متعلق پولیس میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس میں ان کے والد ایچ ڈی ریوننا کے خلاف بھی شکایت درج کی گئی ہے۔پولیس نے اس معاملے میں تعزیرات ہند کی 354 اے (جنسی ہراسانی)، 354 ڈی (پیچھا کرنا)، 506 (دھمکی) اور 509 (خواتین کی حرمت کی پامالی) دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ادھر پرجول ریوننا کے دفتر نے اِن الزامات کو مسترد کیا ہے اور ان ویڈیوز کو جعلی قرار دیا ہے۔
اِن ویڈیو کے معاملے پر خبر رساں ادارے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’بی جے پی کا موقف واضح ہے کہ ہم ملک کی ’ماترشکتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ میں کانگریس سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہاں کس کی حکومت ہے؟ حکومت کانگریس پارٹی کی ہے۔‘
’انھوں نے اب تک کوئی کارروائی کیوں نہیں کی؟ ہم اس پر ایکشن نہیں لے سکتے کیونکہ امن و امان ریاست کا مسئلہ ہے، ریاستی حکومت کو اس پر کارروائی کرنی ہوگی۔۔۔ ہم تحقیقات کے حق میں ہیں اور ہماری پارٹنر جے ڈی (ایس) نے بھی اس پر کارروائی کرنے کا اعلان کیا۔‘کرناٹک کے سابق وزیر اعلی کمارا سوامی نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ ایک شرمناک واقعہ ہے۔ ہم کسی کا بچاؤ نہیں کریں گے۔ ہم اخلاقی بنیاد پر سخت اقدام کریں گے۔’
جنسی تشدد کی ویڈیوز جو ’پین ڈرائیو سے پھیلائی گئیں‘
26 اپریل کو پرجول ریوننا کے حلقے میں پولنگ ہوئی اور یہ ویڈیوز اس سے ایک دن بعد منظر عام پر آئیں۔
28 اپریل کو درج کی جانے والی ایف آئی آر میں شکایت کنّڑ زبان میں درج کی گئی ہے۔ اس میں شکایت کرنے والی خاتون نے بتایا کہ انھیں اور ان کی بیٹی کو مستقل طور پر جنسی طور پر ہراسانی کا شکار بنایا۔
’جب بھی ان کی بیوی بھوانی گھر پر نہیں ہوتی تھی ریوننا مجھے نامناسب طریقے سے چھوتے تھے۔ انھوں نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ وہ دوسرے لوگوں سے کہتے تھے کہ وہ میری بیٹی کو لے آئیں تاکہ وہ اس سے تیل کی مالش کروا سکیں۔ پرجول میری بیٹی کو ویڈیو کال کرتا اور اس سے فحش باتیں کرتا تھا۔‘
خاتون نے کہا کہ ان کی بیٹی نے پرجول کا نمبر بلاک کر دیا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
مسٹر ریوننا سابق انڈین وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے ہیں جبکہ سابق وزیر اعلی ایچ ڈی کماراسوامی کے بھتیجے ہیں۔
یہ الزامات گذشتہ ہفتے اس وقت سامنے آئے جب سات مرحلوں میں ہونے والے عام انتخابات میں آدھی ریاست نے ووٹ ڈالے اور ریوننا اپنی پارٹی جے ڈی ایس سے دوسری مدت کے لیے امیدوار تھے۔
کانگریس پارٹی کے رہنما اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے اس معاملے میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پرجول ریوننا کے والد ایچ ڈی ریوننا نے کہا کہ ’اسے ٹرپ پر جانا تھا اور وہ جا چکا ہے۔۔۔ جب اسے تفتیش میں شامل ہونے کے لیے بلایا جائے گا تو وہ آئے گا۔‘
اخبار انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ ویڈیوز خود ملزم نے بنائیں اور اس میں اِن خواتین کے چہرے دیکھے جاسکتے ہیں جنھیں مبینہ طور پر جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
کرناٹک پولیس کے مطابق اس پین ڈرائیو میں 2,976 فحش ویڈیوز ہیں جن کا دورانیہ چند سیکنڈ سے لے کر چند منٹ تک ہے اور انھیں انتخابی حلقے میں پھیلایا گیا۔
یہ واضح نہیں کہ ویڈیوز کس نے لیک کی ہیں تاہم الیکشن سے قبل ’دو ہزار سے زیادہ پین ڈرائیوز تقسیم کی گئیں۔‘
ایک اہلکار نے بتایا کہ ’پین ڈرائیوز بس سیٹوں پر، بس سٹینڈز پر رکھی گئی تھیں اور لوگوں کو پارکوں جیسے عوامی مقامات پر دی گئی تھیں۔‘
’ان پین ڈرائیوز میں 2,000 سے زیادہ فائلیں تھیں جن میں ویڈیوز اور تصاویر شامل تھیں۔ چند گھنٹوں کے بعد ہم نے دیکھا کہ انھیں واٹس ایپ پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے۔‘
اس واقعے کے بعد کرناٹک کے خواتین کمیشن کی سربراہ ناگلکشمی چوہدری نے ریاستی پولیس سربراہ کو خط لکھ کر قصورواروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’جب آپ کچھ ویڈیوز دیکھتے ہیں تو آپ کا خون کھولتا ہے۔ ایک عورت مدد کی بھیک مانگتی ہے۔‘
دوسری طرف ریوننا کی انتخابی مہم کے ایجنٹ پورن چندر تیجسوی ایم جی نے نوین گوڈا نامی ایک شخص کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی جس میں ریوننا کو بدنام کرنے کے لیے ویڈیوز کو گردش کرنے کا الزام لگایا گیا۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ ’نوین گوڑا اور دیگر نے ویڈیوز اور تصاویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور انھیں پین ڈرائیوز، سی ڈیز اور واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ہاسن لوک سبھا انتخابی حلقہ کے ووٹروں تک پہنچایا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN