پبلک براڈکاسٹر پرسار بھارتی نے سنگھ سے قربت رکھنے والی کثیر لسانی خبر رساں ایجنسی ہندوستھان سماچار کے ساتھ دو سال کا خصوصی معاہدہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت یہ نیوز ایجنسی پرسار بھارتی کو روزانہ کم از کم دس قومی خبریں اور 40 مقامی زبان کی خبریں فراہم کرے گی2020 میں، پرسار بھارتی نے ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازع کی پی ٹی آئی کی کوریج کو "ملک دشمن” قرار دیا۔ تھی، جسے 2020 میں منسوخ کر دیا گیا تھا۔
پرسار بھارتی، جو دور درشن اور آل انڈیا ریڈیو چلاتی ہے، نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (PTI) کی رکنیت منسوخ کرنے کے دو سال بعد 14 فروری کو ایک خصوصی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں پرسار بھارتی کے سی ای او گورو دویدی کے حوالے سے کہا گیا ہے، ’’ہمارا ہندوستھان سماچار کے ساتھ پہلے کا معاہدہ تھا، جس کی تجدید اس ماہ ہوئی تھی۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت کام کرنے والے پبلک براڈکاسٹر نے اس سے قبل 2020 میں ہندوستھان سماچار کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ دویدی نے کہا کہ ہندوستھان سماچار ایک ایسی وائر سروس ہے، جو کئی ہندوستانی زبانوں میں مواد فراہم کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار کی بنیاد 1948 میں شیو رام شنکر آپٹے نے رکھی تھی، جو آر ایس ایس کے رہنما اور وشو ہندو پریشد کے شریک بانی تھے۔
2020 میں، پرسار بھارتی نے ہندوستان اور چین کے درمیان سرحدی تنازع کی پی ٹی آئی کی کوریج کو "ملک دشمن” قرار دیا۔








