میرٹھ:غیر قانونی طور سے میٹ فیکٹر چلانے کے کیس میں مفرور بتائے جارہے سابق وزیر حاجی یعقوب پر شکنجہ مزید کستا جارہا ہے۔ حاجی یعقوب پر گینگسٹر ایکٹ لگا کر جائیداد ضبط کرنے کی تیاری ہورہی ہے.میٹ پلانٹ پر چھاپہ ماری کے بعد حاجی یعقوب اور ان کے دونوں بیٹوں پر کیس درج کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی روہت سنگھ سجوان کا کہنا ہے کہ حاجی یعقوب پر گینگسٹر ایکٹ لگانے کے لیے قانونی رائے کے لیے فائل استغاثہ کو بھیج دی گئی ہے۔ جلد ہی یعقوب پر گینگسٹر کارروائی کے لیے ڈی ایم آفس کو خط بھیجا جائے گا۔اس سے پہلے پولیس نے حاجی یعقوب کے مکان کو قرق بھی کیا تھا۔ ذرائع کی مانیں تو جلد ہی حاجی یعقوب پر گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی








