دیوبند:سمیر چودھری
انتہائی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ شیخ الاسلام مولانا سید حسین احمد مدنیؒ کی صاحبزادی اور جمعیۃ علماءہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی کی چھوٹی ہمشیرہ و قومی صدر جمعیت علماء ہند مولانا سید محمود مدنی کی پھوپھی کا آج بدھ کے روز بعد نماز مغرب یہاں محلہ خانقاہ میں و اقع مدنی منزل میں علالت کے باعث انتقال ہوگیا ہے، انا للہ و اناالیہ راجعون۔
ن کے انتقال کی خبرسے علاقہ کا ماحول غمگین ہوگیا، سرکردہ شخصیات، علماء کرام، طلبہ و اساتذہ اور ذمہ داران دارالعلوم دیوبند کے علاوہ مدنی خاندان کی جملہ شخصیات نے مولانا سید ارشد مدنی کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اظہار افسوس کیا۔ مدنی منزل پر معزز شخصیات اور علماءکرام کا تعزیت کے لئے تانتا لگ گیا ۔ بتایا گیا کہ مرحومہ کی عمر تقریباً 70 سال تھی اور وہ گزشتہ کافی عرصہ سے سخت علیل تھیں اور مولانا ارشد مدنی کے ساتھ ہی رہتی تھیں۔ مرحومہ انتہائی نیک سیرت اور خاندانی اوصاف والی تھیں نماز جنازہ رات دس بجے احاطہ مولسری دارالعلوم دیوبند میں ادا کی گئی، بعد ازیں تدفین عمل میں آئی-









