پہلوانوں کی حمایت میں آواز بلند کرنے کے لیے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی 29 اپریل کی صبح جنتر منتر پہنچ گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پرینکا گاندھی کے ساتھ کانگریس رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا بھی موجود ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ پرینکا گاندھی گاڑی سے جنتر منتر پہنچی ہیں اور وہ خاتون پہلوانوں کے پاس بیٹھ کر ان سے بات چیت کر رہی ہیں۔ ملک کا نام روشن کرنے والی کھلاڑیوں کے ساتھ انھوں نے یکجہتی کا پیغام دیا اور کہا کہ ’’انصاف کی لڑائی میں ہم پوری طرح سے ملک کا وقار بلند کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ ہیں
واضح رہے کہ 28 اپریل کو ریسلنگ فیڈریشن چیف برج بھوشن کے خلاف دہلی پولیس نے جنسی استحصال کے معاملے میں دو ایف آئی آر درج کی۔ ان میں ایک ایف آئی آر میں نابالغ پہلوان کی شکایت پر پاکسو ایکٹ بھی لگایا گیا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں شکایتوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔







