پیروگیا (ایجنسی)
’’مجھے اس حقیقت پر فخر ہے کہ حکومت مجھ سے اور میرے الفاظ سے خوفزدہ ہے کیونکہ کہیں یہ ان پر اثر انداز ہو رہا ہے، میری سچائی ان پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ مجھے خوشی ہے،‘‘
جمعہ کو پیروگیا میں انٹرنیشنل جرنلزم فیسٹیول میں ایوارڈ یافتہ خاتون صحافی رعنا ایوب نے اپنی مختصر تقریر میں ان تاثرات کا اظہار ت ،مودی حکومت کی سرکردہ ناقد رعنا ایوب نے حالیہ حراست اور سفری پابندی کو ذلت آمیز اور معمولی قرار دیا۔ خاتون جرنلسٹ رعنا ایوب نے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ جب میں واپس جاؤں گی تو کیا ہو گا۔‘واضح ہو پہلے انہیں مذکورہ سفر پر جانے سے روک دیا گیا تھا سرکار نے ان پر دھوکہ دہی کے الزام لگایا ہے ۔ ویڈیو دیکھیں










