احمدآباد( ایجنسی )منگل کو گجرات کے کھیڑا علاقے میں پولیس نے 9 مسلم نوجوانوں کو عوام کے سامنے سرعام کوڑے مارے۔ پولیس کی جانب سے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کی پٹائی کی گئی تو تماشائی خوشی سے اچھل پڑے۔پولیس کا الزام ہے کہ انہوں نے نوراتری گربا تقریب پر پتھراؤ کیا۔
مقامی نیوز آؤٹ لیٹ وی ٹی وی گجراتی نیوز نے بھی ویڈیو شیئر کیا اور کہا کہ اندھیلہ گاؤں میں "10-11 لوگوں کو گاؤں میں لایا گیا جہاں پولیس نے انہیں کھلے عام سبق سکھایا”۔
رپورٹ کے مطابق، علاقے کا انچارج ایک پولیس انسپکٹر بھی تھا، اوران لوگوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ "عوام سے معافی مانگیں”۔
ویڈیو کے جواب میں، ٹوئٹر پر متعدد صارفین نے پولیس کے "کنگارو جسٹس” پر سوال اٹھائے، جب کہ بہت سے دوسرے نے "فوری حل” کا دفاع کیا۔ یہ ریاستی پولیس ہے جو مسلمانوں کو سرعام قتل کرتی ہے۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے اسے ’’سب سے بڑی جمہوریت میں کنگارو کورٹ‘‘ قرار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق گاؤں کے سربراہ نے گربا فیسٹیول کا انعقاد کمیونٹی سینٹر میں کیا جو ایک مسجد اور مندر کے قریب ہے۔ جب مخالف کمیونٹی کا ایک گروپ آیا اور عورتوں اور مردوں کو رکنے کا حکم دیا، تب بھی وہ جشن میں حصہ لے رہے تھے۔
ڈی ایس پی راجیش کڈھیا نے نیوز ایجنسی اے این آئ کو بتایا"گذشتہ رات اندھیلہ گاؤں میں نوراتری کی تقریبات کے دوران، عارف اور ظہیر نامی دو افراد کی قیادت میں ایک گروپ نے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ بعد میں انہوں نے پتھراؤ کیا جس میں 6 زخمی ہوئے،” ۔








