ا امریکی ایوان نمائندگان ڈیموکریٹک نمائندے الہان عمر کو خارجہ تعلقات کمیٹی سے ہٹانے کے لیے ووٹ دیدیا ۔ الہان کو ہٹانے کی قرار داد کے حق میں 218 ووٹ آئے ، مخالفت میں 211 ووٹ ڈالے گئے۔
ہاؤس کے سپیکر کیون میک کارتھی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مینیسوٹا ڈیموکریٹ کو ہنگامی اقدامات کےخود میک کارتھی نے منگل کے روز سی این این کو تصدیق کی تھی کہ انہوں نے الہان کو کمیٹی سے ہٹانے کے لیے ووٹ دیا ہے اس وعدے کے مطابق جو انھوں نے پچھلے سال ریپبلکن پارٹی کے ایوان نمائندگان کا کنٹرول حاصل کرنے سے پہلے کیا تھا تحت خارجہ امور کی کمیٹی سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
منگل کو جاری کردہ فیصلے میں یہودیوں اور یہود دشمنی کے بارے میں کچھ متنازعہ بیانات کی وجہ سے الہان عمر کی برطرفی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ الہان نے یہ بیانات 2019 اور 2021 میں دیے تھے۔ ان بیانات کو ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں سیاسی پارٹیوں کے لوگوں نے یہود مخالف قرار دیا تھا۔ ایوان کے اکثریتی رہنما سٹیو سکیلز کے مطابق الہان عمر کے مواخذے کا فیصلہ ایک اور قرارداد کی منظوری کے بعد متعارف کرایا جائے گا۔








