نئی دہلی: سالوں بعد بی جے پی پارلیمانی بورڈ نئے سرے سے تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ بی جے پی پارلیمانی بورڈ میں کی گئی بڑی تبدیلیوں کے ایک حصے کے طور پر سابق صدر نتن گڈکری اور شیوراج سنگھ چوہان کو ہٹا دیا گیا ہے, جبکہ اکلوتے مسلم ممبر شاہنواز حسین کو بھی باہر کا راستہ دکھا دیا گیا دوسری طرف کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔
پی ایم نریندر مودی کے علاوہ بی جے پی کے پارلیمانی بورڈ کے ارکان میں راجناتھ سنگھ اور امیت شاہ شامل ہیں، جو ان کی کابینہ کے سینئر وزیر ہیں۔ یہ حیران کن ہے کہ نتن گڈکری اس اہم کمیٹی سے باہر ہیں۔ گڈکری نریندر مودی کابینہ میں سینئر وزیر ہیں، وہ بی جے پی صدر کی ذمہ داری بھی نبھا چکے ہیں۔ عام طور پر پارٹی فیصلہ سازی کے عمل میں اپنے سابق صدر کو شامل کرتی ہے۔یہی نہیں اب گڈکری پارٹی کی انتخابی کمیٹی کا بھی حصہ نہیں رہے۔ پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، راجیہ سبھا کے رکن اور پارٹی کے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) مورچہ کے قومی صدر کے لکشمن، اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اقبال سنگھ لال پورہ، پارٹی کے قومی سکریٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ سدھا یادو اور سینئر لیڈر اور سابق ایم پی ستیہ نارائن جاٹیہ۔ پارلیمانی بورڈ کا رکن بنا دیا۔








