چنڈی گڑھ:(ایجنسی)
پنجاب میں کئی قدآور لیڈران کو ہار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی چمکور صاحب اور بھدوڑ دونوں سیٹوں سے ہار گئے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ پٹیالہ شہر سیٹ سے ہار گئے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو امرتسر ایسٹ سے ہار گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اکالی دل کے سکھبیر بادل جلال آباد سے ہار گئے ہیں، جبکہ پرکاش سنگھ بادل لامبی سے پیچھے چل رہے ہیں۔
پٹیالہ سے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی ہار
پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ پٹیالہ شہری سیٹ سے ہار گئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے اجیت پال سنگھ کوہلی نے انہیں 13 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ انتخابات سے پہلے امریندر سنگھ نے کانگریس چھوڑ کر اپنی پارٹی کا قیام کیا تھا اور بی جے پی سے اتحاد کر لیا تھا۔
پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو رجحانات میں اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ پنجاب کی 117 سیٹوں میں سے عام آدمی پارٹی 88 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ کانگریس 17 سیٹوں پر آگے ہے، بی جے پی اتحاد 5 اور شرومنی اکالی دل اتحاد 7 سیٹوں پر آگے ہے۔










