اردو
हिन्दी
اگست 2, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جماعت اسلامی ہند بہار کے سابق امیر حلقہ قمر الہدی کا انتقال

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جماعت اسلامی ہند بہار کے سابق امیر حلقہ قمر الہدی کا انتقال
48
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پٹنہ :جماعت اسلامی ہند، بہار کے سابق امیر حلقہ جناب قمرالہدیٰ کا سنیچر کو علیٰ الصبح 3:15بجے پٹنہ کے میدانتا اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 87 سال تھی۔گزشتہ 21 دسمبر کواپنے کمرے میں گر جانے کی وجہ سے مرحوم کے پاؤں میں فریکچر ہو گیا تھا۔ اسپتال میں علاج کے دوران ان کے پھیپھڑے کا انفکشن بڑھ گیاجس سے وہ جاں بر نہ ہو سکے۔ جماعت اسلامی ہند بہار کے ٹکاری روڈ واقع دفتر/ میں دوپہر 1:30 بجے مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ان کی تدفین اتوار کو صبح 10 بجے آبائی وطن مدھوبنی ضلع کے ململ واقع مدرسہ چشمہ فیض سے متصل قبرستان میں ہوگی۔ سابق امیر حلقہ کا پورا نام قمرالہدیٰ قمر تھا۔جماعت اسلامی ہند بہار سے ان کی دیرینہ وابستگی تھی۔وہ مرحوم ڈاکٹر سید ضیاء الہدیٰ کے تربیت یافتہ تھے۔ 1980 میں وہ رکن جماعت بنے۔ 1994

سے 2011 کے دوران انہوں نے امیر حلقہ بہار کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ وہ جماعت اسلامی ہند کی مجلس نمائندگان کے رکن تھے۔ فی الحال حلقہ بہار کے رکن شوریٰ تھے۔ مرحوم قمر الہدیٰ نے بی کام، ایل ایل بی تک تعلیم حاصل کی تھی۔وہ حکومت بہار کے محکمہ اسٹیٹسٹکس ڈپارٹمنٹ میں افسر رینک کے ملازم تھے۔ جماعت سے منسلک ہونے کے بعد انہوں نے وی آر ایس لے لیا اور ہمہ وقتی کارکن بن گئے۔ مرحوم کی اہلیہ رضیہ قمربھی جماعت اسلامی ہندسے وابستہ تھیں۔ وہ حلقہ خواتین بہار کی ناظمہ تھیں۔ ان کا انتقال 2010میں ہو گیا تھا۔ امیر جماعت سید سعاد ت اللہ حسینی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ’مرحوم قمرالہدیٰ ہمارے بزرگ ترین اور سب سے تجربہ کار رفقاء میں سے تھے۔

زندگی بھر جس یکسوئی سے انہوں نے اپنی ذمہ داریاں ادا کیں اور تحریک کی خدمت فرماتے رہے، وہ ہم سب کے لئے ایک روشن مثال ہے۔‘ جناب قمرالہدیٰ کی رحلت پر جماعت اسلامی ہند بہار کے امیر حلقہ مولانا رضوان احمد اصلاحی نے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی خسارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے تحریک و تنظیم میں ہمیں بچے کی طرح انگلی پکڑ کر چلنا سکھایا۔ ان کے انتقال سے تحریک اسلامی بہار کے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا۔ وہ تقویٰ و للہیت کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے۔ تہجد کے پابند تھے۔ اصولی زندگی اور نظم و ضبط کی سختی سے پابندی کرتے تھے۔ امیر حلقہ نے اللہ سے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist