2011 کی مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق، راجستھان کی کل آبادی 6.85 کروڑ ہے، جس میں سے 62.15 لاکھ (9.07 فیصد) مسلم کمیونٹی سے آتے ہیں۔ راجستھان میں اسمبلی سیٹوں کی تعداد 200 ہے۔ ان میں سے 40 سیٹیں ایسی ہیں جہاں پر مسلم کمیونٹی کا اثر نظر آتاہے۔ ریاست میں 24 سیٹیں ایسی ہیں جہاں مسلم ووٹ بینک بڑا ہے۔ ان سیٹوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے کانگریس نے مسلمانوں کو ٹکٹ دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کانگریس 10 سے زیادہ سیٹوں پر مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دے سکتی ہے۔
کتنے مسلمانوں کو ٹکٹ ملے؟
کانگریس نے پہلی فہرست میں ایک مسلم امیدوار اور دوسری فہرست میں پانچ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا۔ اب تک 76 امیدواروں میں سے 6 امیدوار مسلم کمیونٹی سے ہیں۔ کانگریس نے امین کاغذی، رفیق خان، نسیم اختر انصاف، دانش ابرار، حکم علی اور زبیر خان کو میدان میں اتارا ہے۔
کشن پول سے امین کاغذی، سوائی مادھوپور سے دانش ابرار، رام گڑھ سے زبیر خان، آدرش نگر سے رفیق خان، فتح پور سے حکم علی خان اور پشکر سے نسیم اختر انصاف کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں کانگریس نے 15 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا جن میں سے 7 نے کامیابی حاصل کی تھی۔








