لندن : ہندوستان کے 77 ویں یوم آزادی پر لندن میں سینکڑوں مظاہرین ہندوستانی ریاستوں منی پور اور ہریانہ میں اقلیتوں اور قبائلیوں کے خلاف جاری تشدد کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کے لیے جمع ہوئے۔
ہندوستانی تارکین وطن کے سرکردہ گروپس اور کئی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ حقوق نسواں گروپوں نے احتجاج میں شمولیت اختیار کی، اقلیتی خواتین پر ٹارگٹ جنسی حملوں، منظم نسلی صفائی، اور نفرت پر مبنی قتل کی طرف توجہ دلائی۔ انہوں نے خاص طور پر موجودہ نریندر مودی حکومت کو ان اقدامات پرتنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ مظاہرہ سینٹرل لندن کے پارلیمنٹ سکوائر میں ہوا، جس میں کافی لوگ تھے –
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے، لیسٹر ایسٹ کی ایم پی، کلاڈیا ویبے نے مودی حکومت پر تنقید کی ، انہوں نے منی پور اور ہریانہ میں ہونے والی "نسلی صفائی اور تباہی” کے طور پر بیان کیا۔ خاص طور پر منی پور میں کوکی زو خواتین پر "ظالمانہ اور خوفناک” جنسی حملوں کا تذکرہ کیا
پاپلر اور لائم ہاؤس کی لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اپسرا بیگم نے احتجاج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی جابرانہ اقلیت مخالف سیاست کی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملے موجودہ بی جے پی زیرقیادت حکومت کی اقلیت مخالف سیاست کا عکاس ہے۔ منی پور میں میتی گروپوں کو اس کی وجہ سے ماورائے عدالت سزائیں دینے کی ہمت ملی ہے،‘‘ لیبر ایم پیز جان میک ڈونل اور سر سٹیفن ٹِمز نے بھی احتجاج کی حمایت میں بیانات جاری کیے۔








