نئی دہلی :(ایجنسی)
’کچا بادام‘ اور ’کچا امرود‘ کے بعد اب انگور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہو رہا ہے ۔ کچھ عرصہ پہلے تک گلیوں میں امرود کا راگ الاپنے والے ’چچا‘ اب انگوروں کو جمانے میں مصروف ہیں۔ بتاتے چلیں کہ امرود بیچنے والے چچا کو حال ہی میں ایک میوزک ویڈیو (کچا امرود ریمکس) میں اپناجلوہ بکھرتے نظر آئے تھے ۔ جس کے بعد اب وہ انگوروں پر گاتے نظر آرہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر آئے دن کوئی نئی ویڈیو چھائی رہتی ہے ۔ ان میں ہنسانےسے لے کر حیران کرنے دینے والی ویڈیو کا جمواڑاہ لگی رہتی ہے ۔ ایسے ہی کچھ ویڈیو وائرل نے حال ہی میں انٹرنیٹ پر دھمال مچا دیا ہے ۔ ’ کچا بادام‘ اور ’ کچا امرود‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر یوزر کواپنا دیوانہ بنا رکھا ہے ۔ اب اسی راہ پر انگور بھی ہے ۔
اگر دیکھا جائے تو بنگال کے ایک مونگ پھلی بیچنے والے بھوبن نے اسی طرح ‘’کچا بدم گانا‘ گا کر انٹرنیٹ پر راتوں رات چھائے رہے اور لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا۔ ’کچا بدم‘ گانے پر اب تک لاکھوں سے زیادہ ریلز بن چکے ہیں۔ اسی دوران اب بازار میں ایک انگور بیچنے والے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے لوگ بے حد پسند کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں ٹھیلے پر مزے سے بیٹھے یہ ’چچا‘ چائے کی چسکی لیتے ہوئے گانا گاتے گاتے انگور بیچتے نظر آر ہے ہیں ۔ اس وائرل ویڈیو کو دیکھ کر ہر کوئی ہنسنے پر مجبور ہو گیاہے ۔ ویڈیو کو اب تک کئی لوگ دیکھ چکے ہیں ۔ اس وائرل ویڈیو کو دیکھ کر یوزرس بھر بھر کر رد عمل دے رہے ہیں۔ ویڈیو کو خوب دیکھااور پسند کیا جا رہاہے ۔










