اردو
हिन्दी
جولائی 18, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کاشی میں اذان کے وقت ہنومان چالیسا کا پاٹھ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کاشی میں اذان کے وقت ہنومان چالیسا کا پاٹھ
309
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

وارانسی :(ایجنسی)

مہاراشٹر میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ہنومان چالیساپاٹھ جیسا معاملہ اب دھرم نگری کاشی میں بھی آ پہنچا ہے۔ وارانسی میں شری کاشی وشواناتھ گیانواپی مکتی اندولن کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر لگائے گئے ہیں ۔ جہاں پر اذان کے وقت تیز آواز میں ہنومان چالیسا کا پاٹھ کیا جاتا ہے ۔ یہ لاؤڈ اسپیکر گھروں کی چھتوں پر لگائے گئے ہیں ۔

آج تک آن لائن کے مطابق وارانسی کے ساکیت نگر علاقے میں اندولن کے صدر سدھیر سنگھ نے اسے اپنے گھر سے شروع کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہنومان چالیسا کو اذان کے ہر وقت اسی طرح لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے بجایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد ہندو مسلم ہم آہنگی کو خراب کرنا نہیں ہے۔

اپنے گھر سے ہنومان چالیسا کا پاٹھ لاؤڈاسپیکر لگا کر شروع کرنے والے شری کاشی وشوناتھ گیانواپی مکتی اندولن کے صدر سدھیر سنگھ نے بتایا کہ کاشی میںعلی الصبح ہی مندروں میں ویدک پاٹھ ہوا کرتے تھے اور پوجا – پاٹھ اور ہنومان چالیسا کا بھی پاٹھ ہوا کرتا تھا ، دباؤ کے سبب یہ تمام چیزیں بند ہو گئیں۔

سدھیر سنگھ نے کہا کہ اس کے پیچھے عدالت کے حکم کا حوالہ دیا گیا تھا، جس میں صوتی آلودگی کی وجہ بتائی گئی تھی، ہم نے اپنے مندروں سے لاؤڈ اسپیکر ہٹا دیے ہیں، لیکن مساجد میں اسی طرح لاؤڈ اسپیکر لگے رہے، ساڑھے چار بجے سے صبح اذان کی آواز آنے لگتی ہے۔

سدھیر سنگھ نے مزید کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب اذان کی آواز آرہی ہے تو پھر کیوں نہ ہم اپنے مندروں سے لاؤڈ اسپیکر پر ویدک منتر اور ہنومان چالیسا کا پاٹھ کریں۔ اس کی وجہ سے ہم نے اذان شروع ہوتے ہی لاؤڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا بجانا شروع کر دیا۔

سدھیر سنگھ نے کہا کہ اذان کی آواز کو لے کر پہلے بھی اعتراض درج کیا گیا تھا کہ اذان کی آواز آہستہ کی جائے ،تاکہ اس کی آواز سے ہمیں تکلیف نہ ہونے پائے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی چار سے پانچ بار وہ ہنومان چالیسا کا پاٹھ لاؤڈ اسپیکر پر کر رہے ہیں ،لیکن اصول کے مطابق ہنومان چالیسا صرف طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت پڑھی جاتی ہے، اس لیے آگے چل کر ہنومان چالیسا کا پاٹھ ان دو اوقات میں کیا جائے گا ۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN