اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اسرائیل کو تسلیم کرنا  مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل سے مشروط:سعودی عرب

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
32
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سعودی عرب اس اصولی موقف پر پوری طرح واضح اور مستقیم ہے کہ اسرائیلی ریاست کو صرف اس صورت تسلیم کیا جا سکتا ہے کہ اسرائیل دو ریاستی حل قبول کر لے اور ان دو ریاستوں میں سے ایک مکمل آزاد ریاست فلسطین ہو۔
حکام کے مطابق یہ وہ موقف ہے جس سے مملکت کبھی پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔ یہ بات سعودی سوچ سے آگاہ ذرائع نے اپنے بارے میں اخفا رکھنے کی شرط پر بتائی ہے۔
سعودی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے یہی ایک راستہ ہے جس پر چل کر اسرائیل سے تعلقات قائم ہو سکتے ہیں۔ مگر ہمارے ساتھ دوسری جانب ایسا شراکت دار نہیں ہے جو اس سلسلے میں ہماری مدد کر رہا ہو۔
واضح رہے اسرائیل ہہ بار بار کہتا رہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو ان کی آزاد ریاست دینے کو تیار نہیں ہے۔ خصوصا سات اکتوبر کے بعد اس نے یہ موقف کئی بار دہرایا ہے۔
حال ہی میں اسرائیلی پارلیمنٹ نے اس سلسلے میں ایک قرار داد کے حق میں ووٹ بھی دیا ہے۔ کہ فلسطینی ریاست قبول نہیں ہے۔ ان کا یہ انکار بلا شبہ دہائیوں سے جاری تصادم کو کم نہیں کرتا ہے۔
اس کے بر عکس عرب ملکوں نے کافی عرصے سے یہ کہہ رکھا ہے کہ اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں بشرطیکہ اسرائیل فلسطینی ریاست کا قیام قبول کر لے۔ یہ کھڑکی آج بھی کھلی ہے۔ سعودی سفارت کار نے کہا لیکن لازم ہے کہ فلسطینی ریاست ناقابل تنسیخ ہو گی ناقابل واپسی ہو گی۔
یہ اسرائیلی وزیر اعظم پر منحصر ہو گا کہ وہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں کہ نہیں۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بھی ہمیشہ 1967 والی فلسطینی سرحدوں پر مبنی ریاست کی بات کرتے رہے ہیں۔ جو مکمل آزاد ہو اور جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔ گویا سعودی عرب کے مؤقف میں کبھی بھی کوئی کمزوری یا تبدیلی نہیں آئی ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعرات کی رات سٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اپنے پرانے مؤقف کو ہی دہرایا ہے جو امریکہ کا مؤقف بھی رہا ہے۔ کہ اسرائیل کی سلامتی کی واحد ضمانت اور واحد راستہ دو ریاستی حل ہے۔
انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا ‘اسرائیل اور سعودی عرب کے ساتھ ساتھ دیگر عرب ہمسایہ ملکوں کے درمیان بھی امن کی ضمانت دینے والا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔’
‘نارملائزیشن’ کے لیے امریکی کوششیں
جو بائیڈن انتظامیہ ایک طویل عرصے سے کوشش میں ہے کہ کسی طرح اسرائیل اور عرب دنیا کے درمیان ایک معاہدہ کی صورت بنا سکے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پچھلے اکتوبر میں سعودی عرب کا دورہ کیا تو ‘نارملائزیشن’ کا تفصیلی منصوبہ رکھا۔
ریاض کا یہ مسلسل کہنا ہے کہ ‘نارملائزیشن’ کے کسی بھی عمل کے لیے آزاد فلسطینی ریاست کی حیثیت ایک کلید کی ہوگی۔ سات اکتوبر سے پہلے فلسطین کے تین زون بنانے کی تجویز تھی۔ جبکہ حتمی طور پر سعودی عرب یہی کہتا ہے کہ 1967 کی سرحد کی بنیاد پر فلسطینی ریاست قائم ہو۔ جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
عرب سفارت کار نے کہا ‘اگر ہم نے اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کر لی تو سعودی عرب پر ہونے والے کسی حملے کی صورت میں کون سعودی عرب کو تحفظ دے گا۔’ سعودی عرب اور عرب دنیا کے باقی ملکوں کئے لیے اسلحہ پر پابندی لگنے کی صورت میں کون ہماری مدد کو آئے گا۔’ سعودی سفارت کار سے پوچھا گیا: ‘کیا امریکہ اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات کی نارملائزیشن کے لیے اس قدر بےچین ہے؟ تو جواب دیا گیا بالکل، اسی قدر بےچین ہے۔
دو ریاستی حل پر امریکی قانون سازوں کا بدلتا ہوا مؤقف
ایک قابل ذکر پیش رفت حالیہ ہفتوں میں ہوئی ہے۔ امریکی قانون ساز جو عام طور پر دو ریاتی حل کی عام طور پر مخالفت کرتے تھے نے بند کمروں کئے اندر اپنے مؤقف کو تبدیل کیا۔ یہ دسمبر کی بات ہے۔
ری پبلیکن سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ‘سعودی عرب یا کوئی اور عرب ملک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نارمل نہیں کر سکتا اگر وہ دیکھ رہا ہو کہ فلسطینیوں کو بسوں کے نیچے دیا جا رہا ہے۔ ہمارے پاس دو آپشنز ہیں، ایک یہ کہ جس طرح سات اکتوبر سے ہلاکتیں ہو رہی ہیں وہ جای رکھیں یا یہ کہ سات اکتوبر کو ایک تبدیلی کے لیے استعمال کریں۔’
عرب سفارت کار نے نیتن یاہو سے کہا ‘وہ اسرائیلی سوسائٹی کے لیے امن، خوشحالی اور استحکام لا سکتے ہیں۔ لیکن وہ سات اکتوبر کے بعد کی جنگ کی صورت میں نہیں۔’ حماس کے سات اکتوبر کے حملوں سے پہلے امریکی حکام یہ کھلے عام کہنے لگے تھے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ‘نارملائزیشن’ قریب ہے۔ اب صرف معاہدہ کی نوک پلک سنواری جا رہی ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو یہ جو بائیڈن انتظامیہ کی بڑی کامیابی ہوتی۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN