لکھنؤ:(ایجنسی)
اتر پردیش کے جیل کے وزیر دھرم ویر پرجاپتی نے تمام جیل انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ جیلوں میں ‘’مہا مرتنجے منتر‘ اور ’گایتری منتر‘کی ریکارڈنگ چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قیدیوں کے لیے ذہنی سکون یقینی ہو گا۔
خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کے مطابق وزیر نے کہا ہے کہ ان منتروں کی چاب سے جیلوں کے اندر کا ماحول بہتر ہوگا اور قیدیوں کو ذہنی تناؤ سے نجات ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قیدیوں کو ایک اصلاح یافتہ شخص کے طور پر جیلوں سے باہر آنے میں مدد ملے گی۔ وزیر نے ایک اور حکم میں جیلوں میں پلاسٹک کی بوتلوں اور پلاسٹک کے سامان پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ مناسب اور ماحول دوست متبادل تلاش کریں۔










