پریاگ راج :کیرالہ کے صحافی صدیق کپن کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ عدالت نے انہیں منی لانڈرنگ کیس میں ریلیف دیا۔ کپن دو سال سے جیل میں تھے ۔یو اے پی اے کے ساتھ دیگر معاملات میں ان پر مقدمات ہیں ، انہیں سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئ تھی، لیکن ای ڈی کے اس کیس کی وجہ سے وہ جیل میں رہے۔واضح رہے آج ہی ہلی فساد کیس کے ملزم عمر خالد کو ایک ہفتے کی مشروط عبوری ضمانت پر رہائ ملی تاکہ وہ اپنی بہن کی شادی میں شرکت کرسکیں








