لکھنؤ اتر پردیش پولیس نے اتوار کی صبح معروف انسانی حقوق کارکن قانونی امدادی لیٹ فارم رہائی منچ کے بانی محمد شعیب ایڈوکیٹ کو گھر سے اٹھالیا، ان کی اہلیہ ملکہ بی نے اس سلسلہ میں پولیس کو ایک خط لکھا۔
شعیب کی اہلیہ ملکہ بی نے الزام لگایا کہ ان کے شوہر کو صبح 7.15 بجے کے قریب پولیس اہلکاروں کا ایک گروپ لے گیا، جس نے آپریشن کے بارے میں تفصیلات بتانے سے انکار کردیا،مگریہ ضرور کہا کہ وہ جلد گھر اپس آجائیں گے
ایڈوکیٹ محمد شعیب رہائی منچ کے بانی ہیں، ایک قانونی امدادی گروپ ہے جو پسماندہ کمیونٹیز کے لیے کام کرتا ہے۔ دسمبر 2019 میں، انہیں شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف احتجاج کے دوران بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کو 15 جنوری 2020 کو ضمانت ملی تھی۔
شعیب ایڈوکیٹ کو گھر سے اٹھائے جانے کی ویڈیو بھی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔







