کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے برطانیہ میں آر ایس ایس، بی جے پی اور مودی حکومت پر حملہ جاری رکھا ہے۔لندن کے تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس میں، راہل نے کہا کہ آر ایس ایس ایک فاشسٹ تنظیم ہے اور یہ اخوان المسلمین کی طرز پر ہے۔
انہوں نے کہا، بھارت میں جمہوریت بچانے کی لڑائی پوری طرح بدل چکی ہے اور اس کی وجہ آر ایس ایس نامی تنظیم ہے۔ یہ ایک بنیاد پرست اور فاشسٹ تنظیم ہے جس نے بنیادی طور پر تقریباً تمام ہندوستانی اداروں پر قبضہ کرلیا ہے۔
راہل گاندھی نے کہا، اس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا کہ وہ ہمارے ملک کے مختلف اداروں پر قبضہ کرنے میں کتنے کامیاب رہے ہیں۔ پریس، عدلیہ، پارلیمنٹ اور الیکشن کمیشن سبھی کسی نہ کسی شکل میں خطرے اور کنٹرول میں ہیں۔
,راہل نے 6مارچ کو چیتھم ہاؤس لندن میں کہا کہ”میں ‘بی جے پی کو کوئی نہیں ہرا سکتا’ بیانیہ پر یقین نہیں رکھتا۔ کانگریس پارٹی ایک آئیڈیا ہے۔ ہم نے ملک پر بی جے پی سے کئی سال حکومت کی ہے۔ ‘بی جے پی کو کوئی نہیں ہرا سکتا’ میڈیا کی بنائی ہوئی کہانی ہے۔ بی جے پی ہمیشہ اقتدار میں رہنے والی نہیں
کانگریس لیڈر نے کہا، ہندوستان کے دیہاتوں اور شہروں کے ساتھ بات چیت کا عمل ٹوٹ گیا ہے۔ یہ گفتگو آئینی اداروں، پارلیمنٹ کے ذریعے ہوتی تھی۔ لیکن سارے تانے بانے بکھر چکے ہیں۔
راہل گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے فون میں پیگاسس تھا۔ انہوں نے لندن میں کہا کہ "آپ کسی بھی اپوزیشن لیڈر سے پوچھ سکتے ہیں کہ ایجنسیوں کو کس طرح استعمال کیا جا رہا ہے۔ میرے فون میں پیگاسس تھا، لیکن جب ہم اقتدار میں تھے تو ایسا نہیں تھا۔”
بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہاہندوستان میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دلتوں، آدیواسیوں اور اقلیتوں کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ کانگریس یہ کہہ رہی ہے۔ غیر ملکی پریس میں ہر وقت ایسے مضامین آتے رہتے ہیں کہ ہندوستانی جمہوریت کے ساتھ ایک سنگین مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے
دریں اثنا، لیبر پارٹی کے ایک سیاست دان، وریندر کمار شرما نے کہا- انہوں نے (راہل گاندھی) جو کچھ کہا اس کا یہاں کے سیاست دانوں کے خیالات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ راہل کے ذاتی سیاسی خیالات ہیں۔








