ماسکو (ڈی ڈبلیو)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ انہیں ’سو فیصد‘ یقین ہے کہ ان کی افواج یوکرین میں امریکہ کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیں گی۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب روس کو ’توڑنا‘چاہتا ہےاتوار کو قومی ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے انٹرویو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ان کی افواج امریکہ کے جدید ترین میزائل دفاعی نظام کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ابھی چند روز پہلے ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے پیٹریاٹ دفاعی میزائل نظام یوکرین بھیجنے کا وعدہ کیا ہےروسی صدر نے یورپی ممالک کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب کی کوشش ہے کہ روس بلکہ ”تاریخی روس کو متعدد حصوں میں تقسیم‘‘ کر دیا جائے۔
صدر پوٹن کا کہنا تھا، ”انہوں نے ہمیشہ تقسیم اور فتح کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارا مقصد دوسرا ہے، ہمارا مقصد روسی لوگوں کو متحد کرنا ہے‘‘۔صدر پوٹن نے ”تاریخی روس‘‘ کا لفظ استعمال کرتے ہوئے یہ دلیل دینے کی کوشش کی ہے کہ یوکرینی اور روسی ایک ہی قوم ہیں۔
”ہم درست سمت میں کام کر رہے ہیں، ہم اپنے قومی مفادات، اپنے شہریوں اور اپنے عوام کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں‘‘۔روسی صدر نے ایک مرتبہ پھر یہ دعویٰ دہرایا کہ ماسکو تنازعے کا ایک قابل قبول حل تلاش کرنے کے لیے تمام فریقین کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے اور روس اس تنازعے کو ختم کرنے کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ ان (یوکرین) کا تھا، ہمارانہین








