نئی دہلی :سہارا انڈیا گروپ کے بانی سبرت رائےسہارا طویل علالت کے بعد 75 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ صحت خرابی کے سبب انہیں 12 نومبر 2023 کو کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی ہسپتال اور میڈیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (KDAH) میں داخل کرایا گیا تھا۔
سبرت رائے 10 جون، 1948 کو بہار کے ارریا میں پیدا ہوئے، سبرت رائے نے ایک وسیع امپائر قائم کی جس کے تحت فنانس، رئیل اسٹیٹ، میڈیا سمیت مختلف شعبوں کو پھیلایا۔ سہارا انڈیا پریوار نے ایک بیان میں کہا، "یہ گہرے دکھ کی بات ہے کہ سہارا انڈیا پریوار ہمارے محترم ‘سہاراسری’ سبرت رائے سہارا کے انتقال کی اطلاع دیتا ہے۔ سہرت رائے جی ایک متاثر کن صاحب بصیرت رہنما
تھے 14 نومبر 2023 کو رات 10.30 بجے میٹاسٹیٹک خرابی، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے ساتھ طویل بیماریوں سے لڑتے ہوئے زندگی کی جنگ ہارگئے۔”اس کا نقصان پورے سہارا انڈیا پریوار کو محسوس ہوگا”۔
سبرت رائے اپنے چاہنے والوں میں سہاراشری کے نام سے معروف تھے
ان کا ایک بڑا کارنامہ اردو دنیا کو ملٹی کلر ملٹی ایڈیشن اخبار روزنامہ راشٹریہ سہارا کا تحفہ ہے جس کا جادو سر چھڑ کر بولتا تھا اور بے حد مقبول تھا مگر سہارا شری پر آزمائشوں اور مقدمات کےسبب سہارا گروپ کی ساکھ متاثر ہوئی وہیں راشٹریہ سہارا بھی روبہ زوال ہوتا گیا اور نمبر ون پوزیشن کھو بیٹھا -وہ مضبوط قوت ارادی کے مالک تھے اور اردو سے محبت کرتے تھے ان کا گزر جانا سہارا انڈیا کے لئے بڑا دھچکا ہے








