اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سنبھل:بی جے پی اور انڈیا گٹھ بندھن میں سیدھی لڑائی،دلت ووٹ فیصلہ کن ،مسلمان خوش فہمی میں

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
114
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سنبھل سے روزنامہ خبریں کی گراؤنڈ رپورٹ
سنبھلمسلم اکثریتی علاقہ ہے -یہاں سے کبھی مسلم کبھی غیر مسلم  لوک سبھا ممبر  منتخب ہوتے رہے  ہیں۔ اس سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق مرحوم کے پوتے ضیاء الرحمان برق اتحادی امیدوار ہیں، جب کہ بہوجن سماج پارٹی نے بھی مسلم امیدوار صولت علی کو میدان میں اتارا ہے۔
سنبھل مسلم اکثریتی سیٹ  ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق پارلیمانی سیٹ پر مسلم ووٹ 50.15,ایس سی 17.50,اور دلت ووٹ تقریبا تین لاکھ ہے -یہ سیٹ پانچ اسمبلی حلقوں بلاری،کندرکی،اسمولی ،سنبھل اور چندوسی پر مشتمل ہے ان میں سے چار پر سماجوادی کا قبضہ ہے  2022کے اسمبلی الیکشن میں کندرکی سے برق صاحب کے ہوتے ضیاالرحمن برق جو گٹھ بندھن کے امیدوار ہیں  ممبر اسمبلی ہیں جبکہ بلاری سے محمد فہیم عرفان ،اسمولی سے پنکی سنگھ ،سنبھل سے اقبال محمود  (چاروں سماجوادی )اور چندوسی (ریزرو) سے بی جے پی کی گلاب دیوی نے جیت حاصل کی تھی روایتی طور پر سنبھل سماجوادی کا گڑھ رہا ہے ڈاکٹر برق نے 2019 میں بی جے پی کےپرمیشور لال سینی کو ہرایا تھا  اس وقت ایس پی -بی ایس پی نے مل کر چناؤ لڑا تھا۔جبکہ 2014 میں مسلم ووٹوں کے بکھراؤ کی وجہ سے برق صاحب بی جے پی کے مقابلہ ہار گئے تھے   اس بار ان کے پوتے کو وراثت کے تحفظ کی ذمہ داری ملی ہے –
لوگوں کا کہنا ہےکہ ان کو ہمدردی کا ووٹ ملے گا- برق صاحب کا مسلمانوں کے علاوہ دیگر کمیونٹی میں زبردست اثر تھا ان کی گرفت بہت مضبوط تھی جس کا فائدہ ضیاالرحمن کو ملے گا بی ایس پی کا مسلم امیدوار  بظاہر ووٹروں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کررہا ہے اس کی نظر تین لاکھ دلت ووٹوں پر ہے ویسے  مسلمانوں کا یوپی میں عمومی رجحان گٹھ بندھن کی طرف ہے اور وہ یکسو ہیں
جرنلسٹ سعد نعمانی کا کہنا ہے کہ الیکشن بہت ٹف ہے ،یکطرفہ نہیں ہے صرف مسلم ووٹوں سے الیکشن نہیں جیتا جاسکتا ۔لوک سبھا کا چناؤ دیہات کا ہوتا ہے ۔کوئی ایک برادری یا کمیونٹی لوک سبھا الیکش نہیں جتاسکتی -ضیاالرحمن دیگر طبقوں کا کتنا ووٹ لا پائیں گے اسی پر الیکشن کا فیصلہ ہوگا
ادھر معروف اسکالر ڈاکٹر نجیب قاسمی کا کہنا ہے کہ گٹھ بندھن ایک لاکھ سے جیت رہا ہے مگر ان کےپاس اس دعوے
  کی ٹھوس دلیل نہیں  تھی-مولانا عمران قاسمی ن اعدادوشمار کے ساتھ بتایا کہ ضیاالرحمن جیت سکتے ہیں مگر مسلمانوں کے ساتھ دیگر کمیونٹی کی حمایت بہت ضروری ہے بی جے پی سے ناراض ووٹ کدھر جارہا ہے یہ فیکٹر کلیدی رول نبھائے گا ۔
سنبھل کا پڑھا لکھا مسلم نوجوان سیاست میں مسلمانوں کے گھٹتے مقام سے پریشان دکھائی دیتا ہے – ہی۔اے ایم یو  اور جامعہ ملیہ سے تعلیم حاصل کرنے والے ان نوجوانوں کا ماننا ہے کہ پارلیمنٹ میں مسلمانوں کی کم نمائندگی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کو ایک طرح سے الگ تھلگ کیا جا رہا ہے۔
ایک ریسرچ اسکالر کا کہنا ہے کہ "ساتویں لوک سبھا انتخابات میں 49 مسلم ممبران پارلیمنٹ منتخب ہوئے، 2019 میں صرف 27 مسلمان پارلیمنٹ میں پہنچے۔ آج صورتحال ایسی ہے کہ کوئی بھی پارٹی کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دینا چاہتی۔
ایک مسلم نوجوان، جو صحافت کا طالب علم ہے، کا کہنا ہے کہ "موجودہ سیاسی منظر نامے میں مسلم نوجوان اپنی نمائندگی تلاش کر رہا ہے لیکن اسے نہیں مل پا رہا ہے۔ سیاست میں مسلمان الگ تھلگ ہو رہے ہیں۔ حالات ایسے ہیں کہ سیکولر”۔ پارٹیاں مسلمانوں کا نام لینے یا ان کے مسائل پر بات کرنے سے بھی گریز کر رہی ہیں۔
اتر پردیش میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً بیس فیصد سمجھی جاتی ہے۔ مسلم نوجوانوں کا کہنا ہے کہ سیکولر سیاست کا دعویٰ کرنے والے حزب اختلاف کے ‘انڈیا’ اتحاد نے بھی آبادی کے لحاظ سے اس طبقے کو ٹکٹ نہیں دیا، دوسری جماعتوں سے اس کی کیا توقع کی جا سکتیہے۔
اتر پردیش میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً بیس فیصد سمجھی جاتی ہے۔ مسلم نوجوانوں کا کہنا ہے کہ سیکولر سیاست کا دعویٰ کرنے والے حزب اختلاف کے ‘انڈیا’ اتحاد نے بھی آبادی کے لحاظ سے اس طبقے کو ٹکٹ نہیں دیا، دوسری جماعتوں سے اس کی کیا توقع کی جا سکتی ہے۔
مسلمانوں کو پارلیمنٹ میں نمائندگی نہ ملے تو کیا اثر ہو سکتا ہے؟ اس سوال پر ریسرچ اسکالر کا کہنا ہے کہ ’’اس کا سیدھا مطلب ہے کہ پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے مسائل کو اٹھانے والا کوئی نہیں ہوگا‘‘۔۔
اس سے ظاہر ہے کہ سنبھل کا پڑھا لکھا مسلمان  موجودہ سیاست کے اتار چڑھاؤ کو بخوبی سمجھتا ہے اور اس میں اپنی کم ہوتی نمائندگی کو لے کر تشویش ہے ۔موجودہ وقت میں جبکہ سات مئی کو پولنگ ہونے والی ہے ووٹر اپنے دل میں فیصلہ کرچکا ہے ۔برق ووٹروں کو کتنا یکسو کر پائے ہیں یہ سات مئی کو ہی پتہ چلے گا-بی جے پی تین لاکھ دلت اور دو لکھ یادو ووٹوں  پر خاص محنت کررہی ہے -دلت ووٹ ہی الیکشن کا فیصلہ کرے گا -ایک بات شدت سے محسوس کی گئی کہ مسلمان بہت خوش فہمی میں ہے  –
(کل بدایوں پر گراؤنڈ رپورٹ ملاحظہ کریں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN