اردو
हिन्दी
اگست 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مدارس اپنے سسٹم کو بہتر کریں ہم نے اسی لئے NIOS نظام اختیارکیا: مولانا محمودمدنی

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
144
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر میں جمعیۃ اوپن اسکول کے زیر اہتمام ایک پروگرام منعقد ہوا، جس میں مدارس کے ان طلبہ و طالبات کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ، جنھوں نے این آئی او ایس کے تحت دسویں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔
اس پروگرام میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمودمدنی کے علاوہ این آئی او ایس کی چیئر پرسن پروفیسر سروج شرما، پی آئی ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پی اے انعامدار ، ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانُ حکیم لادین قاسمی پروفیسر اختر الواسع ، ڈاکٹر سید محمد فاروق ، کمال فاروقی، زبیر گوپلانی وغیرہ خاص طور پر شامل ہوئے ۔

اپنے کلیدی خطاب میں *مولانا محمود اسعد مدنی* نے کامیاب ہونے والے طلبہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ زمانے کے تقاضے اور چیلنج سے نظریں چرانے والے غیر ذمہ دار ہوتے ہیں ، اور جو لوگ حالات کا مقابلہ کرتے ہیں اور تبدیلیوں کے مطابق خود کو ڈھالتے ہیں وہی کندن بنتے ہیں ۔آج کے بدلتے منظر نامے میں دینی مدارس کی اہمیت کم نہیں ہوئی ہے ،نہ ہی اس کے نظام میں کوئی کمی ہے اور نہ کوئی احساس کمتری ہے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ پورے اعتماد سے یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ دینی مدارس انسانیت ساز ادارے ہیں ، آج دنیا کو بہتر اخلاقی و سماجی رہ نمائی ضرورت ہے ، جس کے لیے دینی مدارس کے فضلاء کو قیادت کرنی ہو گی، اس لیے دینی مدارس کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے سسٹم کو مزید ان ہینس ( بہتر ) کریں تا کہ وہ وہاں کے فضلاء عصر حاضر کے حالات کو ایڈریس کرسکیں۔اسی مقصد کے لیے ہم نے این آئی او ایس کے نظام کو اختیار کیا ۔ مہمان خصوصی اور این آئی او ایس کی چیئر پرسن*پروفیسر سرو ج شرما* نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند نے ہمارا نظام قبول کیا اور آج ہم تعلیم کے میدان میں ان کے سا تھ آگے بڑھ رہے ہیں ، یہ صرف تعلیم کا ہی فروغ نہیں بلکہ دیش کا بھی نرمان ہے ۔انھوں نے اس بات کی ستائش کی کہ حجاب اور کرتا پائجامہ میں رہ کر لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنی تعلیم کا سفر آگے بڑھایا ہے ، جو قابل ستائش ہے
اس موقع پر پروفیسر پی اے انعام دار*صدر پی اے انعامدار یونیورسٹی نے دینی مدارس کے وسیع اور عظیم ڈھانچے کی تعریف کی جہاں لاکھوں بچے مفت میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔انھوں نے دین و دنیادونوں کی تعلیم پر زور دیا ،
ازیں قبل مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند نے جمعیۃ علماء ہند کے تاریخی کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اپنے افتتاحی خطاب میں جمعیۃ اوپن اسکول کے روح رواں اور جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا نیاز احمد فاروقی نے کہا کہ ہم این آئی او ایس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انھوں نے ہر ممکن تعاون کیاہے ، آج 285 مدرسوں کے 110000 سے زائد بچے اس نظام سے وابستہ ہو گئے ہیں ، ان میں 45 لڑکیوں کے مدرسے بھی شا مل ہیں جو ہماری بڑی حصولیابی ہے ۔ آج کے پروگرام میں دسویں میں اعلی ٰ نمبر سے کامیاب ہونے والے45 لڑکے اور 20 لڑکیوں کو شیلڈ سے نواز ا گیا اور ان مدرسوں کے اساتذہ کرام کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔دیگر اہم خطاب کرنے والوں میں پروفیسر اختر الواسع، کمال فاروقی ، زبیر گوپلانی اور ڈاکٹر سید محمد فاروق شامل ہیں جن مدارس کے ذمہ داروں نے اپنے تاثرات پیش کئے ان میں خاص طور پر مولانا عاقل گڑھی دولت، مولانا مفتی عباس قاسمی باغپت، قاری اسلم بڈیڈوی ، مولانا عبدالرحیم کرناٹک، مولانا عتیق بڑودہ، مولانا اسجد قاسمی پسونڈہ، مولانا موسی ٰ قاسمی شامل تھے ۔اس پروگرام میں مہمانوں کی چادر پوشی بھی کی۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض مولانا نیاز احمد فاروقی ، عبدالماجد علوی نے انجام دیے، ایڈوکیٹ محسن علوی، مولانا اشرف قاسمی،مولانا ولی اللہ قاسمی ودیگر جمعیۃ اوپن اسکول کے ضلع کو آرڈی نیٹرس نے انتظام کی ذمہ داری ادا کری (سورس:پریس ریلیز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN