نئی دہلی :(نامہ نگار)
سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے زوروشور کے ساتھ ایم سی ڈی الیکشن 2022لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس کا اعلان یہاں ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا ۔پارٹی کے وائس پریذیڈنٹ محمد شفیع نے بتایا کہ ہم ایم سی ڈی کے 106 میں سے 20وارڈوں میں امیدوار اتاریں گے ،ایسٹ اور ساؤتھ زون پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
محمد شفیع نے کہا کہ ہماری پارٹی کیڈر بیس ہے اور پوری طاقت کے ساتھ اپنی موجودگی درج کرائیں گے۔
محلوں کی بدتر حالت،تعلیم صحت اور بھای چارہ کو مظبوطی ہمارا ہدف ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت خوف کا ماحول بنادیا گیا ہےاسے بدلنے کے لیے نچلی سطح سے ہی کام کرنا ہوگا ۔اس موقع پرایس ڈی پی ایس لیڈر نے پانچ وارڈوں کے لیے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا جس میں ایک غیر مسلم ڈی سی کپل بھی ہیں، جبکہ ابوالفضل انکلیو سے شاہین کوثر کو اتارا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی دیگر امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کریں گے۔ پریس کانفرس کا اہتمام پارٹی کے دہلی پردیش صدر ڈاکٹر ای یو خان نے کیا ۔










