انجار گجرات -۱۱، مئی ، گجرات زلزلہ ۲۰۰۱ کے بعد جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے قائم کردہ جمعیۃ چلڈرن ولیج میں واقع شاہ زکریا (حاجی پیر) سکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کے دسویں کے طلبہ و طالبات نے مارچ 2024 میں منعقد گجرات بورڈ کے امتحانات میں 93.75 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔ گزشتہ دنوں بارہویں میں بھی اس اسکول نے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی ۔
اس شاندار کارکردگی میں اس اسکول کی طالبہ اگاریہ رونیشا رجکبھائی 91.13 فیصد کے ساتھ سر فہرست رہی ،کاٹیا عرفان رسول بھائی 86.84 فیصد، رائمہ خالد آدم بھائی: 84.85 فیصد، عابدہ شاہین سلیم بھائی: 83.88 فیص اور منگاریا نواب محمد داؤد بھائی: 79.78 فیصد کے ساتھ فہرست رہے ۔
اس موقع پر جمعیۃ چلڈرن ولیج کے سرپرست مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علماء ہندنے ا س انتظامیہ کو عمدہ کامیابی پر مبارک باد دی ہے ۔ انھوں نے اس اسکول کے نگراں مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ،پرنسپل رحیمہ بین قریشی، محنتی اساتذہ اور مفتی انیس پرتاپ گڑھی کو مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح ہو کہ کچھ بھج تعلیمی اعبتبار سے کافی پسماندہ علاقہ ہے ، ایسے علاقے میں مثبت ماحول میں عصری تعلیم کے لیے یہ ادارہ ایک مرکز بن گیا ہے، اس اسکول کو ہر سال پوری ریاست کے اسکولوں میں نمایاں مقام ملتا رہا ہے ،گجرات میں جب کہ مجموعی کامیابی فی صد 64 رہتی ہے جو اس سال بڑھ کر 82 ہوگئی ہے ، اس اسکول نے لگاتار چوتھے سال صد فی صد کامیابی حاصل کی ہے ۔
اس سال 1,389 اسکولوں نے 100 فیصد نتیجہ درج کیا جب کہ 2023 میں 272 اور 2022 میں 292 تھے، صرف 264 اسکولوں نے 30 فیصد سے کم نتیجہ درج کیا ہے۔ پچھلے سال، 30 فیصد سے کم رزلٹ والے سکول 2022 میں 1007 سے بڑھ کر 1084 ہو گئے تھے۔









