شیوسینا (یو بی ٹی) نے ہفتہ کو دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی۔
شیو سینا (یو بی ٹی) کے چیف ترجمان سنجے راوت نے جلگاؤں میں صحافیوں کو بتایا، "شندے حکومت کا ڈیتھ وارنٹ… حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی۔”
راوت نے کہا کہ انہوں نے پہلے پیش گوئی کی تھی کہ موجودہ حکومت 15 دنوں میں گر جائے گی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ اس معاملے میں سپریم کورٹ کی سماعت ملتوی ہوگئی۔ اب جب عدالت کا فیصلہ آئے گا تو شندے حکومت گر جائے گی…’
شیوسینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے اتوار کو مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے پچورا میں پارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔







