پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے معروف پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی۔ثنا جاوید کی بھی یہ دوسری شادی ہے
خاندانی ذرائع کے مطابق ثنا اور شعیب کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کچھ روز قبل ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ سال 2022 کے اختتام سے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی۔طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔









