نئی دہلی :(ایجنسی)
اترپردیش میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے تمام مخالف شہریت قانون (سی اے اے) مظاہرین کے خلاف جاری شو کاز نوٹس واپس لے لیا ہے۔یوپی حکومت نے جمعہ (18 فروری 2022) کو سپریم کورٹ میں یہ جانکاری دی۔
عدالت کو یوپی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ اس نے سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف کی گئی ہر کارروائی اور معاوضہ کے لیے جاری کیے گئے نوٹس واپس لے لیے ہیں۔
حکومت کے مطابق، ’’مظاہرین کے خلاف 13 اور 14 فروری کو املاک کو نقصان پہنچانے کے لیے 274 معاوضے کے نوٹس واپس لے لیے گئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ نوٹس یوپی میں انتخابی موسم کے وسط میں واپس لے لیے گئے ہیں۔
یہی نہیں، یوپی حکومت نے سی اے اے مخالف مظاہرین کو ریکوری نوٹس دیا تھا، جس پر عدالت نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اب تک کی گئی کوئی بھی ریکوری واپس کرے۔










