نئی دہلی :(نامہ نگار)
سماجوادی پارٹی کے دبنگ سینیٹر لیڈر،سابق ریاستی وزیر اور ممبراسمبلی محمد اعظم خاں ان دنوں علیل ہیں۔ انہیں سانس لینے میں دشواری ہورہی تھی۔حال ہی میں وہ سیتاپور جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اس کے بعد سے طبیعت لگاتار ناساز ہے ، محمداعظم خاں کو علاج کے لیے دہلی کے سرگنگا رام ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ۔
آج ان کی عیادت کرنے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ آئے ان کا حال چال پوچھا اور جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔









