نئی دہلی :(پریس ریلیز)
اینگلوعربک سینئرسیکنڈری اسکول نے سینٹرل ڈسٹرکٹ انٹراسکول زونل مقابلے میںنمایاںکامیابی درج کرائی ہے۔اس موقع پرمختلف انعامات حاصل کرنے والے تمام طالب علموںکو پرنسپل محمدوسیم احمد نے مبارکباددی ہے اورانہیں مستقبل کی کامیابی کی دعائیںبھی دی ہیں۔واضح رہے کہ انعامات کی تقسیم کے موقع پر سنٹرل ڈسٹرکٹ زون 27 کی ڈی ڈی ای ڈاکٹر راجیشوری کاپری نے بھی اپنے خطاب میںاسکو ل کے طلبہ کی بہترین کاکردگی کاذکرکیا اورساتھ ہی پرنسپل محمد وسیم احمدکے لئے بھی تعریفی کلمات کہے ۔
واضح رہے کہ گیمس کے استاداورپی ای ٹی سرور محمودخاں اور بابر معین کی رہنمائی میں زونل ایتھلیٹ میٹ کے سینئرزمرے کے شاٹ پٹ مقابلے میںبارہویںجماعت کے محمد معز ،جونیئر زمرے کی 600میٹرریس میںنویںجماعت کے محمداسامہ اورسب جونیئر کے ہائی جمپ مقابلے میںآٹھویںجماعت کے محمدعفان کوپہلی پوزیشن حاصل کرنے پرگولڈمیڈل ملاہے۔کھیل کے علاوہ این سی سی کے طلبہ نے بھی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے این سی سی انچارج عبدالقادرکی نگرانی میں زونل مارچ پاسٹ مقابلے میںپہلا مقام حاصل کیاہے۔واضح رہے کہ ثقافتی مقابلوںمیںبھی طلبہ نے کامیابیوںکی اپنی شناخت کوبرقرار رکھاہے۔نورالدین ،محمدعمران،پرویزاحمد،پرویزبرقی اور شباب حیدرکی سرپرستی میں’انقلاب‘ کے عنوان سے زین العابدین،حذیفہ احمد،حماداحمد،شادمان،دانیال خان،محمدعاقب اورعبدالطیف کی ٹیم نے بہترین ڈرامہ پیش کیا اوردوئم انعام کے حقداربنے۔جبکہ حب الوطنی کے گروپ سانگ میںعمیرمرزا،جگر،امان علی،محمد فیض،اریب،سہران،فیصل،ادیب،جاوید،ریاض اورارحم نے بھی بہترین کارگردگی کامظاہرہ کیا اوراول انعام حاصل کیا۔سولوسانگ میںبھی طلبہ کامظاہرہ قابل داداور توجہ کامرکزرہا۔اپنی مترنم آوازمیںنظم خوانی میںبارہویںجماعت کے محمد فیض نے اول انعام حاصل کیا جبکہ غزل سرائی میں بارہویںجماعت کے امان علی کو دوئم انعام ملا۔آج اسکول کی اسمبلی میں سرورمحمود خاں نے انعام یافتگان طلبہ کے ناموںکااعلان کیا اور تالیوںکی گڑگڑاہٹ کے درمیان نویں وگیارہویںجماعت کے طلبہ اورتمام اساتذہ کی موجودگی میںپرنسپل محمدوسیم احمدنے انعامات دے کرطلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔










