پنجاب کے امرتسر میں اس وقت حالات کشیدہ نظر آ رہے ہیں۔ سکھ تنظیم ’وارث پنجاب دے‘ کے چیف امرتپال سنگھ کی طرف سے اجنالا پولیس کو دی گئی دھمکی کے بعد جمعرات کو اجنالا تھانہ کے باہر امرتپال کے ہزاروں حامیوں نے تلواروں اور بندوقوں کے ساتھ جمع ہو کر ہنگامہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امرتپال کے حامیوں نے پولیس بیریکیڈ توڑ دیئے اور تھانے پر قبضہ کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ امرتپال بھی موقع پر پہنچے اور تھانہ کا گھیراؤ کیا۔
23 فروری کی صبح ہی امرت پال سنگھ خالصہ کی کال پر ان کے حامی اجنالہ میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔ پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن وہ توڑ دی گئیں۔ امرت پال سنگھ خالصہ خود سری گرو گرنتھ صاحب کے ساتھ وہاں پہنچے اور اس کے بعد ماحول کافی گرم ہوگیا۔ ہتھیاروں سے لیس ان کے حامیوں نے پولیس اسٹیشن پر تقریباً حملہ کر دیا۔ پولیس نے طاقت کا استعمال کرکے روکنے کی کوشش کی تو کئی لوگ کھلی تلواروں سے پولیس اہلکاروں کو زخمی کرتے چلے گئے۔حالات بہت کشیدہ بتاۓ جارہے ہیں








