اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

غزہ میں لڑائی کے چھ ماہ بعد اسرائیل کی تنہائی بڑھ رہی ہے

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
85
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ میں اسرائیل کی حماس کے خلاف جنگ کے چھ ماہ بعد، ایک اسرائیلی فضائی حملے میں امدادی کارکنوں کے ایک گروپ کے ارکان کی ہلاکت کے بعد، سنگین انسانی بحران اور اس تنازع سے نکلنے کے واضح راستے کی عدم موجودگی، اسرائیل کو تیزی سے تنہائی کی جانب دھکیل رہی ہے۔تاہم صدر بائیڈن نے جمعے کو کہا کہ اسرائیل سے جوکرنے کو کہا گیا تھا(اب) وہ کر رہاہے۔
پیر کی رات ورلڈ سینٹرل کچن کے امدادی گروپ کے سات ارکان کی ہلاکت نے، جن میں سے چھ غیر ملکی تھے، اسرائیل کے قریبی اتحادیوں کو بھی برہم کر دیا ہے، جس سے لڑائی ختم کرنے کے لیے دباؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
اسرائیل نے امدادی کارکنوں کی ہلاکتوں میں فوج کی غلطی کے اعتراف کے ساتھ معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر ارادی واقعہ تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں برطانیہ، آسٹریلیا، پولینڈ، فلسطین اور دوہری شہریت کا ایک امریکی کینیڈین شہری شامل تھا۔

تاہم اسرائیل کی اس واقعے پرمعذرت نے بیرون ملک بڑھتے ہوئے اس دباؤ کو کم نہیں کیا جن میں برطانیہ، جرمنی یا آسٹریلیا جیسے وہ روایتی دوست ممالک بھی شامل ہیں، جہاں اب رائے عامہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی مہم کے خلاف ہوتی جا رہی ہے۔
*اسرائیل سے جوکہا گیا وہ کر رہاہے: بائیڈن
ورلڈ سینٹرل کچن کے کارکنوں کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن بھی ناراض ہیں، جن پر پہلے ہی اپنے حامیوں کی جانب سے جنگ بند کرانے کے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وائٹ ہاوس نے جمعرات کو نیتن یاہو کے ساتھ ایک ٹیلی فون کال میں شہری نقصانات کو کم کرنے کے لیے ٹھوس اور نظر آنے والے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستقبل میں امریکی حمایت کا تعین اسرائیل کے اقدامات سے ہو گا۔تاہم بائیڈن نے آج جمعے کو کہا ہے کہ اسرائیل سے جوکرنے کو کہا گیا تھا وہ کر رہاہے۔انہوں نےجمعرات کو نیتن یاہو کو انتباہ کیا تھا کہ امریکی معاونت غزہ کے شہریوں کے تحفظ پر منحصر ہے۔
*امداد تک رسائی میں اضافے کے اقدامات
بڑھتے ہوئے دباؤ کی صورت حال میں نیتن یاہو نے جمعے کے روز شمالی غزہ میں ایریز کراسنگ کو دوبارہ کھولنے، جنوبی اسرائیل کی اشدود بندرگاہ کے عارضی استعمال کے ساتھ ساتھ جنوبی غزہ میں کیرمین شالوم کراسنگ کے ذریعے اردن سے امداد تک رسائی بڑھانے کا حکم دیا ہے۔
چھ ماہ سے جاری جنگ نے غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے اور وہاں کی 23 لاکھ آبادی اپنے گھر بار چھوڑ کر پناہ کے لیے بھٹکنے پر مجبور ہو چکی ہے۔ زندہ رہنے کے لیے اب ان کا انحصار امداد پر ہے۔ انہیں رمضان کے مہینے میں، جب دنیا بھر میں مسلمان روایتی پکوانوں سے روزہ إفطار کرتے ہیں، تلخ اور تکلیف دہ مسائل سے گزرنا پڑا ہے۔
*چھ ماہ کی جنگ کے باوجود جنگجو لڑنے کے قابل ہیں
اسرائیل کا یہ کہنا ہے کہ اس کی فورسز ہزاروں جنگجوؤں کو ہلاک اور ان کے زیادہ تر لڑاکا یونٹ تباہ کر چکی ہیں، لیکن چھ مہینے گزرنے کے باوجود اب بھی اسرائیلی فوجی شمالی اور وسطی غزہ میں جنگجوؤں سے لڑ رہے ہیں۔
حماس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے تک لڑائی جاری رکھ سکتے ہیں۔ ایک سینئر عہدے دار سامی ابورہری کہتے ہیں چھ ماہ گزر چکے ہیں اور القسام بریگیڈ اب بھی غاصب فوج کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کے قابل ہے۔
نتین یاہو نے اب تک جنگ بندی کے لیے دباؤ کی مزاحمت کی ہے اور یہ إصرار کیا ہے کہ دیرپا امن کے لیے حماس کو ختم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے صدر بائیڈن سے ٹیلی فون کال سے چند گھنٹے پہلے جمعرات کو یروشلم میں ریپبلکن کانگریس کے ارکان سے کہا کہ فتح ہماری پہنچ میں ہے۔ اور فتح کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے بجٹ میں مزیدامداد کی اپیل کی۔
اسرائیل میں نیتن یاہو کی حمایت گھٹ رہی ہے
اسرائیل کے لوگ غزہ میں قید 134 مغویوں کو واپس لانے اور حماس کو ختم کرنے کے جنگی مقاصد کی حمایت کرتے رہے ہیں، لیکن اب صورت حال تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ نتین یاہو کو بڑھتے ہوئے احتجاج اور نئے انتخابات کے مطالبات کا سامنا ہے۔ رائے عامہ کے جائزے یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ بھاری شکست ان کا مقدر بن سکتی ہے۔
7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر حماس کے حملے میں 1200 سے کچھ کم لوگ مارے گئے تھے اور 250 کے لگ بھگ افراد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ جب کہ چھ مہینے سے جاری جنگ میں غزہ میں حماس کے کنٹرول کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 33000 سے زیادہ فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جن میں سے دو تہائی عورتیں اور بچے ہیں۔بڑے پیمانے پر ہلاکتوں نے عالمی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور جنگ کو روکنے کے مطالبات میں شدت آتی جا رہی ہے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN