اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مقتول گووند پانسرے کے اہل خانہ کا الزام ، ’سناتن سنستھا ایک دہشت گرد تنظیم ہے، اس کی جانچ ہونی چاہیے

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
109
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: آنجہانی سماجی کارکن گووند پانسرے کےاہل خانہ نے مہاراشٹر انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کو لکھے گئے ایک  خط میں ہندوتوا تنظیم سناتن سنستھا پر مہاراشٹرا اور کرناٹک میں دانشوروں کو منظم طریقے سے قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے تنظیم کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
دکن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق، بامبے ہائی کورٹ کی سماعت سے پہلے اے ٹی ایس پونے ڈویژن کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جینت مینا کو 68 صفحات پر مشتمل خط سونپا گیا تھا۔یہ خط اس معاملے میں جاری تحقیقات کی نگرانی کر رہی بامبے ہائی کورٹ کے ایک حکم کے بعد آیا ہے، جس میں اے ٹی ایس کو جرم کے مقصد کا پتہ لگانےمیں مدد کرنےکے لیے پانسرے کے خاندان کی طرف سے پیش کردہ اضافی مواد کی تحقیقات کی ہدایت دی گئی تھی۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رہنما پانسرے  ایک تعقل پسند اور سماجی کارکن تھے۔ وہ ٹریڈ یونین سے بھی وابستہ تھے۔ 15 فروری 2015 کو کولہا پور میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ان پر اور ان کی بیوی اوما پر حملہ کیا تھا۔ 20 فروری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ان کی مو ت ہو گئی تھی۔
پانسرے کے اہل خانہ نے قتل میں سناتن سنستھا کے بانی ڈاکٹر جینت اٹھاولے کے کردار کی تحقیقات کا اپنامطالبہ دہرایا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے ، ‘ سناتن سنستھا، ہندو جن جاگرتی سمیتی جیسی دائیں بازو کیہندوتواتنظیموں نے سیکولرازم، عقلیت پسندی، مساوات اور حاشیے پر پڑی آبادی  کی ترقی کے لیے زندگی بھر کام کرنے اور ‘شیواجی کون ہوتا’ جیسی کتابیں لکھنے کے لیے کامریڈ پانسرے کی شدید مخالفت کی تھی۔’
پانسرے، ڈاکٹر نریندر دابھولکر، پروفیسر ایم ایم کلبرگی اور صحافی گوری لنکیش کے قتل میں مماثلت کی بات  کرتے ہوئے خط میں کہا گیا ہے کہ پانسرے قتل کیس میں اٹھاولے، سناتن سنستھا کے لیڈر وریندر مراٹھے دیگر کے خلاف ان کے مبینہ کردار کے لیے ضروری کارروائی کیے لیے قدم اٹھایا جانا چاہیے۔
رپورٹ کے مطابق ، خط میں یہ بھی لکھا گیا ہے، ‘ہم آپ کی توجہ کامریڈ پانسرے کے معاملے میں دائر کی گئی پانچ چارج شیٹ کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ بارہ افراد کو ملزم بنایا گیا ہے جن میں سے دو کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔ تمام ملزمان سناتن سنستھا/یا ہندو جن جاگرتی سمیتی کے رکن ہیں، اور کچھ ملزم کے نام  ڈاکٹر نریندر دابھولکر، پروفیسر ایم ایم کلبرگی اور گوری لنکیش کے قتل کیس کے ساتھ ساتھ نالاسوپارہ اسلحہ ضبطی کیس اور دیگر متعلقہ معاملات میں بھی ہیں، جو ثابت کرتا ہے کہ ان تمام معاملات میں ایک مشترکہ ربط موجود ہے۔
“مجرموں کا منظم دہشت گرد نیٹ ورک”
پانسرے کے اہل خانہ نے کہا کہ اے ٹی ایس، سی بی آئی اور مہاراشٹر، کرناٹک اور گوا کی پولیس چار قتل اور دیگر جرائم میں ہندوتوا تنظیم کے کردار سے واقف ہے۔
انہوں نے کہا’تفتیش کرنے والی ایجنسیاں اس بات سے واقف ہوں گی کہ کن وجوہات کی بناء پر اس لنک کی تفتیش نہیں کی گئی ہے،’انہوں نے مزید کہا کہ ،اٹھاولے اور مراٹھے کی رہنمائی اور ہدایات کے تحت مجرموں کے ایک منظم دہشت گرد نیٹ ورک کے طور پر سناتن سنستھا  اور اسے کنٹرول کرنے والے لوگوں  کے رول کی جانچ ضروری ہے۔
خط میں نالاسوپارہ میں دھماکہ خیز مواد ضبط کرنے کے معاملے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جہاں 2018 میں مہاراشٹر اے ٹی ایس نے بڑی تعداد میں پستول اور دھماکہ خیز مواد ضبط کیا تھا۔ اس کیس میں داخل کی گئی چارج شیٹ میں بارہ افراد، جو کہ سناتن سنستھا اور ہندو جن جاگرتی سمیتی کے ممبران  تھے ،کو نامزد کیا گیا تھا۔
خط میں کہا گیا ہے، ‘نالاسوپارہ معاملے میں اے ٹی ایس کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کو پڑھنے سے یہ واضح ہو جاتا ہے کہ سناتن سنستھا اور اس کے ارکان کا مقصد بڑے پیمانے پر سماج کو دہشت زدہ کرنا اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو انجام  دینا ہے۔’
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ؛
‘حقائق اور حالات بتاتے ہیں کہ اس میں ایک بڑی سازش شامل ہے اور ملزمان کے علاوہ کچھ ماسٹر مائنڈز بھی ملوث ہیں۔ تفتیشی ایجنسی کو سناتن سنستھا کے ان عہدیداروں سے پوچھ گچھ کرنی چاہئے تھی، جن کے اس بڑی سازش میں ملوث ہونے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔’
بامبے ہائی کورٹ کیس کی اگلی سماعت 12 جولائی کو کرے  گی-(سورس:دی وائر)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN