اردو
हिन्दी
جولائی 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

پنجاب میں عام آدمی کی خاص سرکار: حلف برداری تقریب کے لیے 2 کروڑ ، میڈیا کے لیے 85 لاکھ روپے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
پنجاب میں عام آدمی کی خاص سرکار: حلف برداری تقریب کے لیے 2 کروڑ ، میڈیا کے لیے 85 لاکھ روپے
113
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی قیادت والی عام آدمی پارٹی (آپ)، جس نے کانگریس کو شکست دے کر پنجاب اسمبلی انتخابات میں دھاوا بولا اور اپنی ’سادگی‘ کا خوب ڈھنڈورا پیٹا، لیکن زمینی حقیقت اس کے برعکس نظر آئی۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب پر ہی پارٹی نے دو کروڑ روپے خرچ کر دیئے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں عآپ کی حکمرانی کا آغاز اس بات کی تردید کرتا ہے کہ جس سادگی کی عام آدمی پارٹی تبلیغ کرتی ہے وہ زمین پر کہیں نظر نہیں آتی۔ نیشنل ہیرالڈ کو پتہ چلا ہے کہ بھگونت مان کی حلف برداری تقریب کو ’تاریخی‘ بنانے کے لیے پنجاب میں عآپ حکومت نے حلف برداری کی تقریب کے لیے 2 کروڑ روپے، کیجریوال کے روڈ شو کے لیے 61 لاکھ روپے اور میڈیا کوریج کے دو دن کے لیے 85 لاکھ روپے رکھے۔ آئی این سی ٹی وی نے ٹویٹر پر ایک پیغام شیئر کیا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ تقریب میں 2 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دہلی اور پنجاب سے شائع ہونے والے تمام اخبارات میں صفحہ اول کے اشتہار پر 85 لاکھ سے زیادہ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

आते ही पंजाब के खजाने खाली करने पर आतुर भगवंत मान।

सूत्रों के अनुसार श्री भगवंत मान के शपथ समारोह पर 2 करोड़ रुपये से ज़्यादा खर्च होने जा रहा है। pic.twitter.com/626EFQuGS9

— INC TV (@INC_Television) March 13, 2022

انگریزی اخبار کے ایک ملازم، جو مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ کام کرتا ہے، نے نیشنل ہیرالڈ کو بتایا کہ حلف برداری کی تقریب کا اشتہار ٹائمس آف انڈیا کے تمام ایڈیشن میں شائع کیا گیا ہے۔ دہلی سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامے میں پورے صفحے کے اشتہار کی قیمت 15-30 لاکھ روپے ہے۔ انگریزی روزناموں کے علاوہ چنڈی گڑھ، پنچکولہ، جالندھر اور پنجاب کے دیگر شہروں سے شائع ہونے والے اخبارات کو صفحہ اول پر اسی طرح کے اشتہارات دیے گئے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھگونت مان کی تقریب کو ’انقلابی بھگت سنگھ کی روح کو زندہ کرنے‘ کے طور پر جو اشتہار دیا گیا ہے اس میں پارٹی یا حکومت یا ایجنسی کا نام نہیں ہے۔ انگریزی اخبار کے ملازم نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ معمول کے خلاف ہے کیونکہ تمام اشتہارات میں اس پارٹی یا ایجنسی کا نام ہوتا ہے جو اشتہار جاری کرتی ہے۔‘‘

پرنٹ میڈیا کے علاوہ ٹی وی میڈیا کو بھی آپ حکومت نے بھاری رقم ادا کی ہے۔ فہرست کے مطابق نیوز چینلز کے نام براڈکاسٹ ٹائمنگ اور جی ایس ٹی ویلیو کے ساتھ مختص فنڈز سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ نے سازگار کوریج کو یقینی بنانے کے لیے بہت زیادہ رقم خرچ کی ہے۔

جہاں آپ کی حلف برداری کی تقریب نے دہلی میں سیاسی اور میڈیا حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، وہیں پنجاب میں آپ کے ناقدین میں اس نے ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے آپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کا نشان ’جھاڑو‘ ہے اور وہ غیر ضروری اخراجات کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

https://twitter.com/s_shreyatweets/status/1503649535020580864?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1503649535020580864%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.qaumiawaz.com%2Fnational%2Fspecial-government-of-common-man-rs-2-crore-spends-for-swearing-in-ceremony

واضح رہے کہ آپ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 117 رکنی اسمبلی انتخابات میں 92 نشستیں حاصل کی ہیں۔ 18 سیٹوں کے ساتھ کانگریس دوسرے نمبر پر رہی جبکہ شرومنی اکالی دل کو اسمبلی انتخابات میں صرف 3 سیٹیں ملی ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN