احمدآباد ( ایجنسی)چیف جسٹس آف انڈیا نے سوشل میڈیا پر ججوں کی تقرری اور عدلیہ کے کاموں پر تبصرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے پیر (17 اکتوبر 2022) کو کہا کہ انہیں CJI کی جانب سے ایک خط بھیجا گیا ہے، جس میں انہیں ایسی چیزوں پر روک لگانے اور سخت کارروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ فی الحال انہوں نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوچ سمجھ کر جواب دیں گے کیونکہ اگر جواب دیں گے تو آگے بڑھنا پڑے گا اور آگے بڑھیں گے تو ملک کا کیا بنے گا یہ سوچا جائے گا۔ مرکزی وزیر نے یہ باتیں احمد آباد میں آر ایس ایس کے "سابرمتی سمواد” کے دوران کہیں۔
انہوں نے کہا کہ 1993 سے پہلے کوئی کسی جج یا عدالت پر انگلیاں نہیں اٹھاتا تھا کیونکہ اس وقت جج ججز کی تقرری میں شریک نہیں ہوتے تھے، ان کا کوئی کردار نہیں تھا، وہ تقرری سے دور رہتے تھے۔ اسی لیے اس وقت ججز پر کوئی تنقیدی تبصرہ نہیں کیا گیا تھا۔ ان دنوں اور بھی ہو رہا ہے، مجھے یہ بھی پسند نہیں کہ عدلیہ پر سوالات اٹھائے جائیں۔








