اردو
हिन्दी
مئی 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ہلدوانی واقعہ کےمدنظر  یوپی میں سخت سیکورٹی انتظامات

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
73
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہلدوانی:اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حکام کے جمعرات کو ہلدوانی میں ایک مبینہ غیر قانونی مدرسے کو منہدم کرنے کے بعد یہ جھڑپیں شروع ہوئیں۔ شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کم از کم 4 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
ریاستی محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کشیدگی کے پیش نظر ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی اور فسادیوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات جاری کئے۔ ضلع انتظامیہ نے بنبھول پورہ علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ ہلدوانی کے تمام اسکول جمعہ کو بند رہیں گے۔
ریاست کے ہلدوانی میں جمعرات کو اس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے بنبھول پورہ پولیس اسٹیشن کے قریب مبینہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ ملک کا باغیچہ کے علاقے میں مریم مسجد اور ایک مدرسے کو مسمار کرنے کی مہم چلائی گئی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر نزول زمین پر تھے۔ جواب میں آس پاس رہنے والے لوگوں کے ہجوم نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی ہو گئے۔
اس دوران وہاں موجود ٹرانسفارمرز اور چار پانچ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بنبھول پورہ پولیس اسٹیشن کو ہجوم نے گھیر لیا جس کی وجہ سے کئی صحافی اور انتظامیہ کے اہلکار تھانے میں پھنس گئے۔ بگڑتے  ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے ہلدوانی میں اضافی فورس طلب کر لی گئی۔اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے چیف سکریٹری اور پولیس ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ میٹنگ کے بعد بنبھول پورہ میں کرفیو نافذ کر دیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ لوگوں کو صرف طبی ہنگامی صورتحال کی صورت میں باہر جانے کی اجازت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا، ‘ہلدوانی کے بنبھول پورہ میں پیش آئے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو شرپسندوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اتراکھنڈ میں امن و امان کو خراب کرنے والے کسی بھی فسادی کو بخشا نہیں جائے گا۔
صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے، دھامی نے کہا، ‘انتظامیہ کی ایک ٹیم عدالت کے حکم کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے ہلدوانی کے علاقے بنبھول پورہ گئی تھی۔ ان کے بقول وہیں سماج دشمن عناصر کا پولس سے جھگڑا ہوا۔ کچھ پولیس اہلکار اور انتظامی اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس اور مرکزی فورسز کی اضافی کمپنیاں وہاں بھیجی جارہی ہیں۔ ہم نے سب سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ کرفیو نافذ ہے۔ جلاؤ گھیراؤ کرنے والے فسادیوں اور تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ایک سینئر پولیس افسر نے کہا کہ بنبھول پورہ میں حالات اب بہتر ہو گئے ہیں اور نیم فوجی دستے ریاست میں بھیجے گئے ہیں۔ تاہم ہلدوانی میں انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نینی تال ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ ملزمین کی شناخت ویڈیو ریکارڈنگ سمیت مختلف شواہد کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا، ‘ہنگاموں کے ذمہ داروں سےنقصان کی تلافی کی جائے گی۔ مزید معلومات اکٹھی کرنے کے لیے مبینہ فسادیوں کی تصویروں والے پوسٹر گردش میں لائے جائیں گے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر
خبریں

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

22 اپریل
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے
خبریں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

21 اپریل
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ
خبریں

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

21 اپریل
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
گراؤنڈ رپورٹ : کیا جہانگیر پوری میں جن کے گھر ٹوٹے وہ روہنگیا ہیں؟

گراؤنڈ رپورٹ : کیا جہانگیر پوری میں جن کے گھر ٹوٹے وہ روہنگیا ہیں؟

اپریل 28, 2022
امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
دہلی میں بڑھتے جرائم پولیس الرٹ

دہلی-NCR میں جرائم کے واقعات میں اضافہ، پولیس الرٹ

اپریل 21, 2026
امریکہ ایران کشیدگی خبر

ایران–امریکہ مذاکرات میں محدود پیش رفت، اختلافات بدستور برقرار: قالیباف

اپریل 19, 2026

حالیہ خبریں

امریکہ ایران کشیدگی خبر

امریکہ–ایران کشیدگی ایک بار پھر سرخیوں میں، جنگ بندی میں توسیع کے باوجود بڑے معاہدے کا مستقبل خطرے میں

اپریل 22, 2026
الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

الیکشن سے قبل سیاسی بیان بازی تیز، کئی بڑے لیڈرز آمنے سامنے

اپریل 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN